نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 238 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 238

۔۔(الاعراف:۱۶۷تا۱۷۰) جب وہ ہماری منع کردی ہوئی باتوں سے باز نہ آئے ہم نے کہا جاؤ ذلیل بندر بن جاؤ اور تیرے رب نے خبر دی ہے کہ ایسا ہو گا کہ میں قیامت تک ایسے لوگوں کو ان پر حکمران کروں گا جو انہیں بُرے عذاب دیں گے بے شک تیرا رب جلد سزا دینے والا ہے اور غفور رحیم بھی ہے۔ہم نے انہیں گروہ گروہ بنا کر زمین میں منتشر کر دیا۔بعض ان میں اچھے نکلے اور بعض ان کے خلاف اور ہم نے بھلائی اور برائی پہنچا کر انہیں امتحان میں ڈالا توکہ باز آئیں اور ان کے بعد ان کے ایسے جانشین کتاب کے وارث ہوئے جو رشوت کے طور پر اس دنیا کا مال لیتے اور کہتے کیا پڑا ہے ہم بخشے جائیں گے۔۔۔۔۔(المائدۃ :۶۰تا۶۴) انہیں کہہ اے کتاب والو! تم اس لئے ہم سے بیزار ہو کہ ہم ایمان لائے اللہ پر