نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 194 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 194

کرتے اور دماغ کو صدمہ پہنچاتے ہیں اسی واسطے ان دواؤں کو جن میں پوٹاسیم ہو دماغ اور دل کی بیماری میں نہیںدیتے علاوہ اس کے یہ عام طورپر عضلات کو بھی ضعیف کرتے ہیں۔زیادہ تر یہی چیزیں پیشاب کے راستہ خارج ہوتی ہیں اور ان کانقصان اسی وقت بہت جلد اور بہت سخت ہوتا ہے جب یہ خون میں رہیں اور پیشاب کے راستہ صاف نہ کر لئے جائیں۔خون۔خون میں سے جو فضلات نکلتے ہیں وہ اکثر وہی ہیں جو پیشاب کے راستے نکل جاتے ہیں البتہ کاربونک ایسڈ گاس پھیپھڑوں کے ذریعہ سے نکلتی ہے۔چنداور بھی ہیں مثلاً لیوسین۔ٹاٹروسین۔کولیسٹرین اور لیک ٹک ایسڈ وغیرہ وغیرہ اور ایمونیاکے نمک یہ آخر سب تغیر پاکر یوریا میں تبدیل ہوکر پیشاب کی راہ سے خارج ہوجاتے ہیں۔ان میں سے لیک ٹک ایسڈ ایسی چیز ہے جو عضلات کا فضلہ ہے اور جب آدمی بہت کام کرتاہے تو یہ چیز عضلات میںجمع ہوجاتی ہے اور آدمی تھک جاتا ہے۔دوسرے الفاظ میں یوں کہئے کہ تھکان کا باعث یہ چیز ہے جب یہ دور ہوجاوے تو پھر عضلات کام کرنے کے لائق ہوجاتے ہیں اورتکان دور ہوجاتی ہے اور قرآن کریم نے تو اصول محرمات کے چار بتائے ہیں۔اوّل۔وہ چیزیں جن سے صرف جسمانی قویٰ پر برا اثرہوتاہے جیسے مردار خوار حیوانوں اور انسانوں میں ہم مشاہدہ کرتے ہیں۔مثال کے طور پر مردار خور چوہڑوں۔بھنگیوں۔سانسیوں اور بعض اگہوریوں کے بدنون۔چمڑوںاور زبان کی کرختی کو غور سے دیکھو اور ان سے اتر کر باز کی شکل چیل۔کرگس اور مردار خور سیاہ کوّے کو دیکھو کیسے بدشکل۔دون ہمت۔سست اور کاہل ہوتے ہیں۔دوم۔وہ چیزیں جن سے دقیق فطری قویٰ پر بد اثر پڑتا ہے جیسے خون کوکھانے والی قومیں موٹے موٹے مسائل سے بھی ناواقف ہیں۔مثال کے طور۔چوہڑوں۔بھنگیوں۔سانسیوں۔اگہوریوں اور کانگڑہ ویلی اور جموں کے پہاڑوں میں خون کھانے والے لوگوں کو دیکھو کیا ممکن ہے کہ کوئی باریک مسئلہ الٓہیات کا یا سوشیل اور مارل کے دقائق ان کو کوئی سمجھا سکے۔میں نے تجربتاً بارہا ان لوگوں کو سمجھانا چاہا ہے مگر حیرت زدہ رہ کر کہہ دیا کرتے ہیں کہ یہ باتیں داناؤں اور پنڈتوں کے