نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 859 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 859

زیادہ سے زیادہ مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کی کوشش کریں گے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ٹھیک ہے ہمارا بھی یہی منشاء تھا کہ انفرادی کوشش کی جگہ اس دن قومی کوشش ہو تا خوب اچھی طرح خیر وشر کا فرق ظاہر ہو جائے۔اس جگہ لیروا اعمالھم میں جہاں بندوں کی طرف سے اپنے حقوق کے لئے جدو جہد شروع ہونے کا ذکر ہے وہاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھی ان کی تائید کا اشارہ پایا جاتا ہے یعنی جہاں وہ اپنے اپنے دائرہ اور اپنے اپنے رنگ میں کوشش کر رہے ہوں گے وہاں خدا تعالیٰ بھی کوشش کر رہا ہوگا۔فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرَ ايَّرَهُ - وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرِّ ايْرَهُ پھر جس نے ایک ذرہ کے برابر ( بھی ) نیکی کی ہوگی وہ اس (کے نتیجہ ) کو دیکھ لے گا۔اور جس نے ایک ذرہ کے برابر (بھی) بدی کی ہوگی وہ اس (کے نتیجہ ) کو دیکھ لے گا۔فرماتا ہے لوگوں کے اکٹھا کام کرنے سے ہمارے اس قانون کی سچائی ثابت ہوگی کہ جو شخص ایک ذرہ بھر بھی عمل خیر دوسروں کے ساتھ مل کر کرے گا وہ اس کا نتیجہ دیکھ لے گا اور جو شخص ایک ذرہ بھر بھی عمل شر دوسروں کے ساتھ مل کر کرے گا وہ اس کا نتیجہ دیکھ لے گا۔یعنی اس زمانہ میں چونکہ ہر شخص اپنی پارٹی سے مل کر کام کرے گا اس لئے ہر قسم کے کام کا نتیجہ نمایاں نکلے گا۔کیونکہ مشترک کام ذرہ ذرہ پل کر بھی پہاڑ ہو جاتا ہے۔الگ کیا ہوا کام ذرہ کے مطابق ہو تو اس کا نتیجہ محسوس کرنا مشکل ہوتا ہے مگر وہ ذرہ بھر کام جو قوم کے ساتھ مل کر کیا ہو چھپ نہیں سکتا کیونکہ دوسروں کے ذروں سے مل کر وہ پہاڑ بن جاتا ہے۔پس فرماتا ہے چونکہ اس دن پارٹیاں مل کر کام کریں گی ہر کام کا نتیجہ نمایاں نظر آئے گا اور عمل کا ایک ذرہ بھی ضائع نہیں ہوگا۔غرض يَصْدُرُ النَّاسُ اشتاتا نے یعنی ایک دوسرے کے بالمقابل ایک ایک کر کے نکلنے کی جگہ پارٹی پارٹی بن کر نکلنے نے وہ نمونہ دکھایا کہ دنیا نے کبھی نہ دیکھا تھا۔یہ پارٹیاں خیر کا کام کرتی ہیں تو وہ بھی ایک عظیم الشان شکل میں ظاہر ہوتا ہے اور اگر برا کام کرتی ہیں تو وہ بھی ایک مہیب اور دل پر کپکپی نازل کر دینے والی شکل میں نظر آتا ہے۔چونکہ مومن بھی اس دن مل 859