نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 73 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 73

گناہگارا پنی کھلی کھلی گمراہی میں نظر آئیں گے۔اور اس دن منکروں پر واضح ہو جائے گا کہ وہ در حقیقت غضب الہی کے مورد تھے اور اندھے تھے اور جو اس دنیا میں اندھا رہے گا وہ آخرت میں بھی اندھا ہوگا۔لیکن اس دنیا کی نابینائی مخفی ہے اور جزا سزا کے دن وہ ظاہر ہو جائے گی۔پس جن لوگوں نے انکار کیا اور ہمارے رسول کی ہدایت اور ہماری کتاب ( قرآن کریم) کے ٹور کی پیروی نہ کی اور اپنے باطل معبودوں کی اتباع کرتے رہے وہ ضرور اللہ تعالیٰ کے غضب کو دیکھیں گے۔اور جہنم کے جوش اور اس کی خوفناک آواز کو سنیں گے۔اور اپنی گمراہی اور کجروی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔اپنے آپ کو لنگڑے کانے جیسے پائیں گے۔اور جہنم میں داخل ہوں گے۔جہاں وہ لمبا عرصہ رہیں گے اور ان کا کوئی شفیع نہیں ہوگا۔اس آیت میں اس بات کی طرف بھی اشارہ ہے کہ (خدا کا ) اسم ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ دو پہلوؤں والا ہے۔وہ جسے چاہے گمراہ ٹھہراتا ہے اور جسے چاہے ہدایت دیتا ہے۔پس تم دُعا کرو کہ وہ تمہیں ہدایت یافتہ بنادے۔یہی وہ امر ہے جس کو ہم بیان کرنا چاہتے تھے۔یعنی اس آیت کے بعض نکات اور ادبی لطائف کو جود یکھنے والوں کے لئے روشن نشانوں کی طرح ہیں۔اور اس کی حیران کن اچھوتی اور خوب آراستہ بلاغت کو جو کنایات کی خوبیوں ، حکمت کے موتیوں اور دقائق الہیہ کے نادر معارف پر حاوی ہے۔تم اس بیان کی نظیر نہ تو پہلے لوگوں میں اور نہ بعد میں آنے والے لوگوں میں دیکھو گے۔بلاشبہ اس کی عمدہ ادبی باتیں بے نظیر فضیلت کی حامل ہیں۔اس کا قدم علوم کے پہاڑوں سے بھی اونچا ہے اور وہ عارفوں کے دلوں کو موہ لیتی ہے۔اب تو نے ان پانچ سمندروں کی ترتیب کو معلوم کر لیا ہے۔جو ایک دوسرے کے پیچھے جاری ہیں۔پس تو انہیں قبول کر اور شکر گزاروں میں سے ہو جا اور اگر تو فیض اُٹھانے والوں سے بننا چاہے تو فیض اٹھانے والے جملوں کی ترتیب کو تو ان کے سمندروں کی ترتیب سے پہچان لے گا۔کرامات الصادقین روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 116-119) اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ الرَّحْمٰن کے بالمقابل ہے کیونکہ ہدایت پانا کسی کا 73