نُورِ ہدایت — Page 793
******** بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ ) وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ الَّذِي أَنْقَضَ ظَهْرَكَ وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَة فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًان إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًان فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْةٌ وَإِلَى رَبِّكَ فَارْغَبُ & سورة الم نشرح 1 - ( میں ) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے ( پڑھتا ہوں) 2۔کیا ہم نے تیرے لئے تیرے سینہ کو کھول نہیں دیا۔3۔اور تیرے اس بوجھ کو تجھ پر سے اتار کر پھینک نہیں دیا۔4۔ایسا بوجھ جس نے تیری کمر توڑ رکھی تھی۔5۔اور تیرے ذکر کو بھی ہم نے بلند کر دیا ہے۔6۔پس ( یاد رکھ کہ ) اس تنگی کے ساتھ ایک بڑی کامیابی مقدر ہے۔7- (ہاں) یقیناً اس تنگی کے ساتھ ایک (اور بھی) بڑی کامیابی ( مقدر) ہے۔8۔پس جب ( بھی ) تو فارغ ہو تو ( خدا تعالیٰ سے ملنے کے لئے ) پھر کوشش میں لگ جا۔۔اور تو اپنے رب کی طرف متوجہ ہو۔793