نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 381 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 381

محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو۔اللہ تعالیٰ بھی پھر تم سے محبت کرے گا۔پس یہ محبت تھی جو صحابہ نے آپ سے کی تو وہ بھی اللہ تعالیٰ کے نور سے منور ہو گئے اور یہی محبت ہے جو اس زمانے میں حقیقی رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کی ہے۔تو آپ خدا تعالیٰ کے محبوب بن کر اس زمانہ میں نُور پھیلانے کا اعزاز پانے والے بن گئے۔پس آج اگر کسی کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے محبت کا دعوی ہے تو مسیح موعود سے تعلق جوڑنا بھی ضروری ہے۔یہ بھی خدا تعالیٰ کے حکموں میں سے ہے اور یہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکموں میں سے ہے۔آج جماعت احمد یہ ہی ہے جو اس سلسلہ تعلق کی وجہ سے خلافت سے بھی جڑی ہوئی ہے اور اس ٹور سے بھی فیض پارہی ہے جو اللہ تعالیٰ روحانی ٹور کی صورت میں انبیاء کے ذریعہ ظاہر فرماتا ہے اور جس کا عظیم ترین معیار اور مقام جیسا کہ میں نے کہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے اور جس کا احیاء اس زمانے میں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق کے ذریعہ سے فرمایا ہے۔پس اب جہاں روحانی ترقیات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جڑنے سے وابستہ ہیں وہاں دنیاوی امن کا قیام بھی مسیح موعود سے ہی وابستہ ہے کیونکہ آپ نے ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کو پورا فرمایا کہ دنیا کو پیار محبت اور صلح کی طرف بلاتے ہوئے ، اسے قائم کرنے کی تلقین کرتے ہوئے اور خدا تعالیٰ کے حقوق قائم کرتے ہوئے ، اللہ تعالیٰ کے نور سے منور کریں اور دنیا کے امن کا ذریعہ بن جائیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد تھا کہ يَضَعُ الحزب، جب مسیح آئے گا تو جنگوں کا خاتمہ ہوگا اور اسی يَضَعُ الحزب کی وجہ سے پھر امن اور سلامتی کے پیغام بھی پھیلیں گے اور آپ کی تعلیم کی روشنی میں ہی ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کی روشنی میں ہی دائمی سلسلہ خلافت نے اس کو پھر آگے بڑھاتے چلے جانا ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی تفسیر میں نور کی تفسیر بیان فرماتے ہوئے اس نکتہ کو بھی بیان فرمایا ہے کہ اس ٹور کے دنیا میں انتشار کے لئے تین چیزیں ضروری ہیں۔381