نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 1192 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 1192

عَلَيْكُم کہہ دیا کرو۔اپنے اوپر ہی سلامتی بھیجا کرو۔والسلام تمہیں مل جائے گا اور ایک دفعہ قُلْ هُوَ الله احد پڑھا کرو۔تو اس آدمی نے ایسا ہی کیا یہانتک کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو اتن رزق عطا کیا کہ اس کے ہمسائے بھی اس سے فیضیاب ہونے لگے۔( روح البیان لا سماعیل حقی بن مصطفیٰ زیر آیت سورۃ الاخلاص جلد 10 صفحہ 558۔دارالکتب العلمیہ بیروت۔2003ء) یعنی اللہ تعالیٰ نے اس برکت سے اسے اتنا رزق عطا فرمایا کہ وہ ایک وقت ایسا تھا کہ خود اس کو ہاتھ تنگ تھا۔فاقے ہوتے تھے۔اب اتنی کشائش پیدا ہوئی کہ وہ اپنے ہمسایوں کی بھی مدد کیا کرتا تھا۔پس جب انسان توحید کا سبق سیکھ لے اور اس پر عمل کرے اور خدا تعالیٰ کو تمام قدرتوں اور طاقتوں کا مالک سمجھے تو پھر اللہ تعالیٰ بے انتہا نوازتا ہے۔اللہ تعالیٰ اور جگہوں پر بھی فرماتا ہے کہ وہ متقی کو ایسی ایسی جگہوں سے رزق دیتا ہے کہ جہاں سے وہ سوچ بھی نہیں سکتے۔حضرت انس بن مالک سے مروی ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ مجھے یہ سورۃ قُلْ هُوَ اللهُ اَحَد پسند ہے۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تیرا اس سورت سے پیار تجھے جنت میں داخل کر دے گا۔( مسند احمد بن حنبل۔مسند المكثرين من الصحابة - مسند أنس بن مالک۔حدیث 12432) پھر حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے ہر روز پچاس مرتبہ قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ پڑھی اسے قیامت کے دن اس کی قبر سے پکارا جائے گا کہ کھڑا ہو جا اور جنت میں داخل ہو جا۔معجم الاوسط- باب الباء من اسمين يعقوب - حدیث 9446) ابن دیلمی سے روایت ہے جو کہ نجاشی کی بہن کے بیٹے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت بھی کرتے رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے نماز میں یا اس کے علاوہ سومرتبہ قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدُ پڑھا اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے آگ سے نجات فرض کر دی۔لمعجم الكبير للطبرانی۔جلد 18 صفحہ 331 - باب الفاء فیروز الدیلمی حدیث 852 - المكتبة الشاملة ) 1192