نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 964 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 964

جواب پیر صاحب سے لیجئے۔انہوں نے کہا تھا کہ میری بیعت کر لینے سے اب تمام ذمہ واری مجھ پر آپڑی ہے، تمہیں نمازیں پڑھنے کی ضرورت نہیں۔اس پر خدا کے فرشتے تم کو چھوڑ دیں گے اور وہ تمہیں کچھ نہیں کہیں گے۔میں نے کہا پیر صاحب پھر آپ کا کیا بنے گا؟ اتنے لوگوں کے گناہ آپ کے ذمہ لگ جائیں گے؟ اس پر وہ کہنے لگے جس وقت خدا ہم سے حساب لینا چاہے گا تو ہم لال لال آنکھیں نکال کر اس سے کہیں گے کہ کربلا میں ہمارے دادا امام حسین کی شہادت کچھ کم تھی کہ اب ہم کو بھی دق کیا جاتا ہے۔اس پر خدا اپنی آنکھیں نیچی کر لے گا اور ہم بھی فوراً جنت میں چلے جائیں گے۔دیکھو مسلمانوں کی حالت گرتے گرتے کہاں سے کہاں پہنچ گئی۔حالانکہ اور لوگ تو الگ رہے خدا کے نبی اور رسول بھی جن سے تعلق رکھنے کی بناء پر ہم اپنے آپ کو افضل سمجھتے ہیں ، دن اور رات کام کیا کرتے تھے۔بلکہ نبیوں اور رسولوں کو رہنے دو ہمارا خدا بھی ہر وقت کام کرتا ہے۔آخر خدا کو ہم رب العالمین کہتے ہیں یا نہیں۔اور رب العالمین کے کیا معنے ہوتے ہیں؟ یہی کہ وہ ہمیں روٹیاں کھلاتا ہے، ہمارے جانور پالتا ہے، ہمارے بچے پالتا ہے،سمندر کے نیچے رہنے والی مچھلیوں کو پالتا ہے، پرندے پالتا ہے۔اسی طرح اور تمام جانداروں کو پالتا ہے۔پھر جب ہم کہتے ہیں خدا نے زمین و آسمان بنایا تو اس کے کیا معنے ہوتے ہیں؟ یہی معنے ہوتے ہیں کہ ہمارا خدا انجینئر نگ کا کام بھی کرتا ہے، ہسبنڈری کا کام بھی کرتا ہے، زراعت کا کام بھی کرتا ہے۔پھر جب ہم کہتے ہیں اس نے کیمیاوی ترکیبوں سے اس اس طرح چیزیں بنائیں تو اس کے کیا معنے ہوتے ہیں؟ یہی معنے ہوتے ہیں کہ ہمارا خدا صناع بھی ہے اور ہمارا خدا سائنسدان بھی ہے۔غرض وہ تمام پیشے جو ہم اختیار کرتے ہیں سارے کے سارے خدا کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ہم یہ نہیں چاہتے کہ خدا بھی بیٹھ جائے اور وہ کچھ نہ کرے حالانکہ اگر نکتا پین ہی اصل چیز ہے تو سب سے زیادہ نکما رہنے کا حق خدا تعالیٰ کو ہونا چاہئے۔آخر جس نے یہ سب کچھ پیدا کیا ہے، کیا اس کا یہ حق نہیں کہ وہ اتنا بڑا کام کرنے کے بعد کچھ آرام بھی کرلے۔پس 964