نُورِ ہدایت — Page 929
صرف چھلکا باقی رہ جائے۔اسی طرح ان کی کیفیت ہو گئی۔ان کا گوشت سب گدھیں اور چیلیں اور کوے کھا گئے اور باقی صرف ہڈیاں رہ گئیں یا چھڑا اور سر کے بال رہ گئے۔یہ وہ واقعہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس سورۃ میں بیان فرمایا اور جو تمام آیات کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔افسوس ہے کہ مفسرین نے بجائے اس کے کہ حقیقت پر غور کرتے ایسے ایسے لاطائل اور بے بنیاد اور لغو قصے اس کے متعلق اپنی تفسیروں میں بھر دیے ہیں کہ جن کو پڑھ کر انسان کی اپنی عقل بھی حیران ہوتی ہے اور دشمن کو بھی اسلام پر ہنسی اڑانے کا موقع ملتا ہے۔(ماخوذ از تفسیر کبیرزیر سورة الفيل ) 929