نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 81 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 81

(روحانی) موت مر چکے تھے حشر و نشر اور بعث بعد الموت۔قیامت اور جز اسزا کے دن کا نمونہ دکھائے۔پس جان لو کہ یہی زمانہ یوم الدین ہے اور تم یقینا ہماری سچائی کو جان لو گے۔اگر چہ کچھ وقت کے بعد ہی سہی۔یہاں ایک کشفی نکتہ ہے جو پہلے کبھی نہیں سنا گیا۔پس کان لگا کر اطمینان سے سنو اور وہ نکتہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہاں اپنی ذات کے لئے چار صفات کو محض اس لئے اختیار کیا ہے کہ تا وہ اس دنیا میں ہی انسان کو ( یعنی دنیا کی ) موت سے پہلے ان صفات کا نمونہ دکھائے۔پس اُس نے اپنے کلام لَهُ الْحَمْدُ فِي الْأَوْلى وَالْآخِرَةِ (القصص (71) میں اشارہ فرمایا کہ یہ نمونہ آغا ز اسلام میں بھی عطا کیا جائے گا۔اور پھر اُمت کی خواری کے بعد اس کے آخری لوگوں کو بھی ( عطا کیا جائے گا) اسی طرح اللہ تعالیٰ نے ایک اور جگہ ( قرآن میں ) فرمایا ہے اور وہ بات کرنے والوں میں سے سب سے زیادہ سچاہے ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ وَثُلَّةٌ مِنَ الْآخِرِينَ (الواقعة 40-41) پس اللہ تعالیٰ نے ہدایت، مدد اور نصرت کے زمانہ کو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ پر اور اس آخری زمانہ پر جو اس امت کے مسیح کا زمانہ ہے تقسیم کر دیا۔اور اسی طرح اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ (الجمعة (4) اس میں مسیح موعود، اس کی جماعت اور ان کے تابعین کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔پس قرآن کریم کی نصوص بینہ سے ثابت ہوا کہ یہ صفات ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی ظاہر ہوئیں۔پھر آخری زمانہ میں بھی ظاہر ہوں گی۔اور آخری زمانہ ایسا زمانہ ہے جس میں بدکاری اور ہر قسم کی خرابیاں بکثرت پھیل جائیں گی اور راستی اور راستبازی بہت ہی کم ہو جائے گی۔اسلام کی ایسی بیخ کنی ہوگی جیسا کہ درخت کو بیخ و بن سے اکھاڑ دیا جاتا ہے۔اور اسلام ایک ایسے شخص کی طرح ہو جائے گاجسے کسی سانپ نے ڈس لیا ہو۔مسلمانوں کی یہ حالت ہو جائے گی کہ گویا کہ وہ مُردے ہیں اور (ان کا) دین خوفناک حوادث اور دوسری متواتر نازل ہونے والی مصائب کے نیچے کچلا جائے گا اور یہی حال تم اس زمانہ میں دیکھ رہے ہو۔اور تم انواع و اقسام کے فسق، کفر ، شرک اور سرکشی کا مشاہدہ کر رہے ہو اور دیکھ رہے ہو کہ 81