نُورِ ہدایت — Page 863
(XXXXXX بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ الْهُكُمُ التَّكَاثُرُة حَتَّى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَة كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ لَتَرَوُنَ الْجَحِيمَة ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِينِ ثُمَّ لَتُسْئَلُنَّ يَوْمَيذٍ عَنِ النَّعِيمِن سورة التكاثر 1 - (میں) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے ( پڑھتا ہوں ) 2 تم کو ایک دوسرے سے بڑھنے کی خواہش نے غفلت میں ڈال دیا ( اور تم اسی طرح غافل رہو گے ) 3۔یہاں تک کہ تم مقبروں میں جا پہنچو گے۔4۔( خوب یاد رکھو کہ ) تم لوگ عنقریب ( قرآن کریم کی بیان کردہ حقیقت کو ) جان لو گے۔-5۔پھر ( ہم کہتے ہیں کہ تمہاری حالت اس طرح نہیں جس طرح تم سمجھتے ہو اور ) عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا ( کہ تمہاری اندرونی حالت حقیقیہ وہی ہے جو قرآن کریم نے بیان کی ہے ) 6۔اصل حقیقت تمہارے خیالات کے مطابق ) ہر گز نہیں ( ہے )۔کاش تم اصل حقیقت علم یقین کی مدد سے جان سکتے۔7۔( تب تم کو معلوم ہو جاتا کہ ) تم ضرور جہنم کو ( اسی دنیا میں ) دیکھو گے۔8۔اور اس کے بعد تم اسے یقین کی آنکھ سے (آخرت میں ) بھی دیکھ لو گے۔9۔پھر ( یہ بھی یاد رکھو کہ) تم سے اس دن ( ہر بڑی ) نعمت کے متعلق سوال کیا جائے گا ( کہ تم نے اس کا شکر ادا کیا ہے یا نہیں کیا) 863