نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 835 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 835

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَان وَقَالَ الْإِنْسَانُ مَا لَهَان يَوْمَبِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَانُ بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَى لَهَان يَوْمَذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا لِيُرَوْا أَعْمَالَهُمْن سورة الزلزال 1 - (میں) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے ( پڑھتا ہوں ) 2۔جب زمین کو پوری طرح بلا دیا جائے گا۔3۔اور زمین اپنے بوجھ کو نکال کر پھینک ) دے گی۔4۔اور انسان کہہ اٹھے گا کہ اسے کیا ہو گیا ہے۔5۔اس دن وہ اپنی ( ساری ہی پوشیدہ ) خبریں بیان کردے گی۔6۔اس لئے کہ تیرے رب نے اس ( زمین ) کے حق میں وحی کر چھوڑی ہے۔7۔اس دن لوگ مختلف گروہوں کی صورت میں جمع ہوں گے تا کہ انہیں ان کے اعمال کی حقیقت دکھائی جائے۔فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَهُ 8۔پھر جس نے ایک ذرہ کے برابر ( بھی ) نیکی کی ہوگی وہ اس ( کے نتیجہ ) کو دیکھ لے گا۔وَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهُ أَ 9۔اور جس نے ایک ذرہ کے برابر بھی بدی کی ہوگی وہ اس (کے نتیجہ ) کو دیکھ لے گا۔835