نُورِ ہدایت — Page 743
(XXXXXXX بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَالشَّمْسِ وَضُحُهَان وَالْقَمَرِ إِذَا تَلَهَا وَالنَّهَارِ إِذَا جَلْهَانُ وَالَّيْلِ إِذَا يَغْشَهَانٌ وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنُهَان وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَهَان وَنَفْسٍ وَمَا سَوبَهَاتٌ فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقُوبَهَاةٌ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكْهَان سورة الشمس 1 - (میں) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے (پڑھتا ہوں) 2۔میں سورج کو شہادت کے طور پر پیش کرتا ہوں اور ضحی کے وقت کو جب وہ طلوع ہونے کے بعد اونچا ہو جاتا ہے۔3۔اور چاند کو جب وہ سورج کے پیچھے آتا ہے۔4۔اور دن کو ( بھی شہادت کے طور پر پیش کرتا ہوں ) جب وہ اس ( سورج ) کو ظاہر کر دیتا ہے۔5۔اور رات کو بھی ( شہادت کے طور پر پیش کرتا ہوں ) جب وہ اس ( سورج ) کی روشنی کو آنکھوں سے اوجھل کر دیتی ہے۔6۔اور آسمان کو اور اس کے بنائے جانے کو بھی۔7۔اور زمین کو بھی اور اس کے بچھائے جانے کو بھی شہادت کے طور پر پیش کرتا ہوں )۔اور انسانی نفس کو بھی اور اس کے بے عیب بنائے جانے کو بھی ( شہادت کے طور پر پیش کرتا ہوں ) و۔کہ اس (اللہ ) نے نفس پر اس کی بدکاری ( کی راہوں کو بھی ) اور اس کے تقویٰ (کے راستوں) کو بھی اچھی طرح کھول دیا ہے۔10۔پس جس نے اس (نفس) کو پاک کیا وہ تو (سمجھو کہ) اپنے مقصود کو پا گیا۔743