نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 693 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 693

راہنمائی فرمائے تا کہ ہم اس کا حق ادا کر سکیں۔اور دوسرے اس تسبیح کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے پیغام کو دنیا تک پہنچانا بھی فرض ہے۔اور یہی ہر قسم کی کجی سے پاک ایک مومن کی نشانی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم خالص ہو کر اس کے بھیجے ہوئے کے ساتھ جڑ کر اس تعلیم کے مطابق عمل کرنے والے ہوں اور صحیح رنگ میں تسبیح کرنے والے ہوں، اس کی عبادت کرنے والے ہوں اور اس کے پیغام کو پہنچانے والے ہوں۔“ خطبہ جمعہ حضرت خلیفة المسیح الخامس اید و الله فرمودہ 14 مئی 2010ء) 693