نُورِ ہدایت — Page 647
خدا کا ماننے والا بڑی مصیبت میں ہوتا ہے۔وہ بجائے دلائل بیان کرنے کے ہر ایک بیہودہ بات کو راز میں داخل کرتا ہے تاہنسی نہ ہو اور ثابت شدہ غلطیوں کو چھپانا چاہتا ہے“۔اسلامی اصول کی فلاسفی، روحانی خزائن جلد 10 صفحه 375) پس یہ ہے امن بخشنے والا خدا جس پر ایمان کی مضبوطی اسے ہر مخالف کے مقابل پر جرات دلاتی ہے۔روح المعانی میں مومن کے لفظ کی مزید وضاحت میں لکھا ہے کہ المومن کا معنی ہے وہ جو اپنے بندوں کوسب سے بڑی گھبراہٹ یعنی قیامت کے دن سے امن بخشنے والا ہے۔پھر بندوں کو اس سب سے بڑی گھبراہٹ سے اس طرح امن بخشنے والا ہے کہ ان کے دلوں میں طمانیت پیدا کر دے یا انہیں اپنی جناب سے خبر دے کر امن بخشے کہ ان پر کوئی خوف نہ ہوگا۔ثعلب نے بیان کیا ہے کہ المومن کا معنی مصدق ہے اور اللہ تعالیٰ مومنوں کے دعوی ایمان کی تصدیق کرنے والا ہے۔بعض نے المومن کا معنی کیا ہے وہ جو کہ زوال کے عیب سے خود امن میں ہے کہ خدا تعالیٰ پر کسی قسم کا زوال آنا محال ہے۔پس یہ ہیں لفظ مومن کے چند معانی جو اللہ تعالیٰ کی ذات میں استعمال ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ امن دینے والا بھی ہے، امن میں رکھنے والا بھی ہے اور ایمانوں کو مضبوط کرنے والا بھی ہے۔اس لئے ہر احمدی کو کوشش کرنی چاہئے کہ اس اللہ تعالیٰ کی ہر صفت پر اپنے کامل ایمان کے ساتھ عمل کرنے والے ہوں۔خطبہ جمعہ حضرت خلیفہ امسیح الخامس اید والله، فرمودہ 06 جولائی 2007ء - خطبات مسر در جلد پنجم صفحہ 279تا285) ( 647