نُورِ ہدایت — Page 526
جاوے۔اس سے یہ مراد ہر گز نہیں ہے کہ آپ کے فضائل و مراتب ہی سلب کر دئیے جاویں۔الحکم جلد 8 نمبر 40 مورخہ 24 نومبر 1904ء صفحہ 2) (ماخوذ از تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ) حضرت خلیفہ امسیح الاول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جس طرح حدیثوں میں یہ ثابت ہے کہ سورہ کہف کی ابتدائی آیتوں کا پڑھنا فتن دجال سے نجات کا موجب ہے۔اسی طرح آخری آیات کا پڑھنا بھی فتن دجال سے نجات کا موجب ہے۔اس لئے پھر غور کرو کہ جن کا سورہ کے ابتدا میں ذکر ہے انہی کا انتہا میں بھی ہے یا نہیں؟ ان آیات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنبال کون ہے اور اس کے صفات کیا ہیں۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان 30 ر ا پریل، 5 رمئی 1910 ء صفحہ 162) یہ سب آیات اشارہ کرتی ہیں کہ دجال ایک کاریگروں کی قوم کا نام ہے۔66 ان کے اعمال کو ترازو میں تولنے کی ضرورت نہ ہوگی۔سب کچھ اس دنیا میں لے چکے۔۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان 30 / اپریل، 5 رمئی 1910 ، صفحہ 162 ، 163) (ماخوذ از حقائق الفرقان) حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ملا یہ ان ہی لوگوں کا ذکر ہے جو حضرت مسیح کو نجات دہندہ اور خدا کا بیٹا مانتے ہیں۔جن کا ابتدائے سورۃ میں ذکر آیا تھا۔وہ دنیا کو نفع پہنچانے کے لئے ایجادات کرنا ہی اپنی زندگی کا مقصد سمجھتے ہیں۔دین کی طرف توجہ نہیں۔بلکہ اسے فضول سمجھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان کی بنائی ہوئی چیزوں کا نام و نشان باقی نہ رہے گا اور ہم قیامت کے دن ان کے لئے کوئی وزن قائم نہ کریں گے۔کیونکہ ان کے تمام اعمال دنیا کے لئے تھے نہ کہ آخرت کے لئے۔ان قوموں کی نگاہ میں الہی کلام اور اس کے رسولوں کی کوئی عزت نہ ہوگی۔ایک انسان کو خدا بنا کر سب نبیوں پر ہنسی اور تمسخر کریں گے۔چنانچہ دیکھ لو کہ مسیحی لوگ مسیح کو خدا کا بیٹا قرار دینے کی وجہ سے 526