نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 467 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 467

قل اللهم لك الْمُلْكِ تُونِي الْمُلْكَ مَن تَشَاء وَتَارِعُ الْمُلْكَ مَن تَهَاء وَتُعِزُّ مَنْ نَهَاء وَتُذِلُّ مَن نَهَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (آل عمران: 27) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: کہہ اے بار خدایا! اے مالک الملک ! تو جسے چاہتا ہے ملک دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے ملک چھین لیتا ہے تو جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے۔ہر یک خیر کہ جس کا انسان طالب ہے تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔تو ہر یک چیز پر قادر ہے۔( براہین احمدیہ ، روحانی خزائن جلد 1 ، صفحہ 261 حاشیه (11) وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ یعنی خدا جس کو چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ذلت دیتا ہے۔ست بچن ، روحانی خزائن جلد 10 ، صفحہ 232) تويج اليْلَ فِي النَّهَارِ وَتُولج النهار في اليْلِ وَتُخْرِجُ الْحَق مِن الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيْتَ مِنَ الْحَقِّ وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابِ (آل عمران: 28) جاننا چاہئے کہ خدائے تعالیٰ نے اس بات کو بڑے پر زور الفاظ سے قرآن شریف میں بیان کیا ہے کہ دنیا کی حالت میں قدیم سے ایک مڈ وجزر واقعہ ہے اور اسی کی طرف اشارہ ہے جو فرمایا ہے : تُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَ تُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ یعنی اے خدا! کبھی تو رات کو دن میں اور کبھی دن کو رات میں داخل کرتا ہے یعنی ضلالت کے غلبہ پر ہدایت اور ہدایت کے غلبہ پر ضلالت کو پیدا کرتا ہے۔467