نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 21 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 21

تفصیل روایات جہاں تک مجھے یاد ہے فجر کی نماز میں سترہ آیات کی ( دونوں رکعات میں) کئی دفعہ تلاوت فرمایا کرتے تھے۔اسی طرح ایک زمانہ میں مغرب کی نماز میں بہت دفعہ تینوں قل والی سورتیں بھی تلاوت فرماتے تھے۔( روایت جوال خلط مکرم محترم مرزا خورشید احمد صاحب۔ناظر علی و امیر مقامی محر ر 8۔1۔14) لہ مغرب کی نماز کی پہلی رکعت میں حضرت خلیفتہ المسیح الثالث ہمیشہ سورۃ الاخلاص اور سورۃ الفلق دونوں اکٹھی پڑھتے تھے اور دوسری رکعت میں ہمیشہ سورۃ الناس تلاوت کرتے تھے ( بلا ناغہ )۔( بحوالہ خط مکرم محترم مبشر احمد کاہلوں صاحب - محررہ 16۔1۔14) میری یادداشت کے مطابق حضرت صاحب فجر کی پہلی رکعت میں سورۃ البقرۃ کا پہلا رکوع اور دوسری رکعت میں سورۃ البقرۃ کی آیات 9 تا 17 بھی تلاوت فرماتے رہے۔اسی طرح نماز مغرب کی پہلی رکعت میں سورۃ الاخلاص اور الفلق ، دوسری میں سورۃ الناس۔نماز جمعہ میں سورۃ الاعلی اور دوسری رکعت میں سورۃ الغاشية تلاوت فرماتے تھے۔-(1) -(2) (3) (4) ( بحوالہ خط مکرم محترم حافظ مظفر احمد صاحب، محرره 4۔2۔14) نماز فجر } نماز فجر کی پہلی رکعت میں سورۃ القیامۃ اور دوسری رکعت میں سورۃ الدھر۔روایت مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب۔مکرم مرزا محمد الدین ناز صاحب ) سورة البقرة کی پہلی سترہ آیات۔پہلی رکعت میں پہلا رکوع اور دوسری رکعت میں باقی حصہ۔( روایت مکرم مرزا غلام احمد صاحب) نماز مغرب } نماز مغرب کی پہلی رکعت میں سورۃ الاخلاص اور الفلق ، دوسری رکعت میں سورۃ الناس۔روایت مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب - مکرم مبشر احمد کا بہلوں صاحب۔مکرم سید میر محمود احمد ناصر صاحب) { نماز عشاء} عشاء میں سورۃ الضحی اور سورۃ الانشراح اور بعض اوقات سورۃ التین اور دوسری کوئی سورۃ۔روایت مکرم را نا تصور احمد خان صاحب) 21