نُورِ ہدایت — Page 15
نمازوں میں حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تلاوت فرمودہ آیات اور سورتیں نماز سورة حوالہ سورة البروج حیات نور صفحہ 374 تفصیل روایت سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق روایات کی کمی تھی۔زبانی روایت نا کر سکنے والے بزرگ اب موجود نہیں اور تحریر میں سے فی الحال صرف ایک حوالہ حیاتِ نور سے مل سکا ہے۔فجر کی نماز کے لئے لوگ مسجد مبارک میں حضرت خلیفہ المسیح الاول کا انتظار کر رہے تھے۔آخر حضور تشریف لے آئے اور حضور کا تشریف لانا تھا کہ مسجد میں ایک سناٹا چھا گیا۔نماز شروع ہوئی۔حضور نے نماز میں سورۃ البروج کی تلاوت فرمائی۔گو وہ ساری کی ساری سوز و گداز اور خشوع و خضوع کا مجموعہ تھی مگر جب حضور نے آیت اِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ پڑھی تو اس کے بعد کی کیفیت حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے الفاظ میں یوں ہے کہ اس وقت تمام جماعت کا عجیب حال ہو گیا۔یوں معلوم ہوتا تھا کہ گویا یہ آیت اسی وقت نازل ہوئی ہے اور ہر ایک شخص کا دل خشیت اللہ سے بھر گیا۔“ ( حواله از کتاب حیات نور صفحہ 374۔ایڈیشن دوم۔مصنف عبد القادر سابق سودا گریل - مطبع ضیاء الاسلام پریس ربوہ ) 15