نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 1099 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 1099

چاہتے ہیں اور دوسروں کو دُکھ دینے کے درپے رہتے ہیں۔اس قسم کے لوگ بھی ہمیشہ دنیا میں ہوتے رہے ہیں اور آجکل اس گروہ کی ایک بڑی جماعت امریکہ میں موجود ہے۔ان کا مطلب بھی سوائے شرارت کے اور کچھ نہیں ہوتا۔اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے پیشہ کو مخفی رکھتے ہیں۔ورنہ گورنمنٹ ایسے لوگوں کو ہر جگہ گرفتار کر کے سزا دیتی ہے۔ایسے لوگوں کی شرارتوں سے بچنے کے واسطے انسان کو چاہئے کہ ہمیشہ ہوشیار رہے اور ہوشیاری کا سب سے عمدہ اور اعلیٰ طریقہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور میں ان کی شرارت سے پناہ مانگی جائے۔اس سورۃ شریفہ سے پہلے سورۃ اخلاص ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی توحید کا تذکرہ ہے۔اور اس کے ساتھ ان دوسورتوں میں اس فیضان کا تذکرہ ہے جو اللہ تعالی کی طرف سے انسان پر وارد ہوتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کا اثر نہ ہونے کی ایک ظاہر دلیل یہ ہے کہ آنحضرت کو مسحور کہنا تو قرآن شریف میں کفار کا قول ہے جو کہ جھوٹا قول ہے۔اور نیز خدا تعالیٰ کا کلام ہے وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ (مائده 68) پھر کس طرح ممکن ہوسکتا ہے کہ کسی یہودی کا جاد و آنحضرت پر چل جاتا۔اس جگہ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بیماری کے وقت بیمار کے حق میں دعا کرتے ہوئے خدا تعالیٰ سے استعاذ کرنا طریق سنت ہے۔دوا کرنا بھی ضروری ہے مگر اس کے ساتھ دعا بھی چاہئے۔چنانچہ حدیث شریف میں آیا ہے۔۔حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ تمام دردوں اور بخار کے وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو یہ دعا سکھایا کرتے تھے۔اللہ کے نام کے ساتھ جو کریم ہے۔خدا عظیم کی پناہ مانگتا ہوں کبر کے شر سے اور آگ کی گرمی کے شر سے۔اس طرح خدا تعالیٰ کے حضور میں پناہ مانگنے کی دعائیں بہت سی احادیث میں وارد ہیں۔اس سورۃ میں انسان کے جسمانی فوائد کے واسطے دعا ہے اور اگلی سورۃ میں روحانی فوائد کی باتیں مندرج ہیں۔یہ سورۃ بھی بجائے خود ایک جامع دعا ہے جن میں چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کے حضور 1099