نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 795 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 795

ساری عمر خوشی میں گزرے تو یہ ہو نہیں سکتا۔فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا - زندگی کا چکر ہے۔جب تنگی آوے تو سمجھنا چاہیے کہ اس کے بعد فراخی بھی ضرور آئے گی۔( بدر جلد 1 نمبر 31 مورخہ 31اکتوبر 1905ء صفحہ 1) حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس سے ماقبل کی سورۃ سورۃ الضحی میں ظاہری وجسمانی انعامات کا ذکر تھا۔اور اس سورہ شریفہ میں آپ پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو روحانی نعمتیں ہوئیں ان کا ذکر ہے۔شرح صدر ایک کشفی کیفیت تھی جو پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم پر وارد ہوئی تھی۔جبکہ آپ کی عمر دس سال سے کچھ اوپر تھی اور بعد میں نبوت کے زمانہ میں بھی دوبارہ وہ کشفی اور روحانی معاملہ شرح صدر کا آپ سے کیا گیا۔ظاہری اثر اس کا آپ پر یہ تھا کہ جو وسیع الحوصلگی آپ کی تھی اس کی نظیر اوروں میں کیا اولوالعزم نبیوں میں بھی پائی نہیں جاتی۔نوح علیہ السلام نے قوم سے دکھ اُٹھا کر رب لا تَذَرُ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَّارًا (نوح 27) کہہ دیا اور موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام قوم سے دکھ اُٹھا کر وَاشْدُدْ عَلى قُلُوبِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُوا حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ لأَلِيْمَ (یونس (89) کی دعا کرتے ہیں۔مگر پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے جب طائف کے شریروں سے اس قدر پتھروں کی مار سے دکھ اٹھایا کہ سارا بدن آپ کا خون آلود ہو گیا۔اس وقت آپ نے فرمایا تو یہ فرمایا۔کہ اللّهُمَّ اغْفِرْ لِقَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُون (بخاری کتاب الانبیاء باب 54) جبرئیل علیہ السلام نے طائف والوں کی ہلاکت کے لئے عرض کیا تو فرمایا کہ نہیں میں امید رکھتا ہوں کہ ان کی نسل سے مسلمان پیدا ہوں گے۔پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نو (9) بیبیاں تھیں۔انسان ایک دو بیبیوں کی ناز برداری سے تنگ آ جاتا ہے۔مگر آپ سے تمام بیبیاں خوش تھیں۔آیت تطہیر کے اترنے پر جو سورۃ الاحزاب میں ہے۔آپ نے سب بیویوں کو اختیار دے دیا تھا۔مگر کسی نے بھی آپ کے حسن اخلاق اور انشراح صدر کو معلوم کر کے آپ سے جدائی کو پسند نہ کیا۔یہ کیسا انشراح صدر اور عالی حوصلہ تھا کہ فتح مکہ کے روز جن ظالموں نے آپ کو شہر سے 795