نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 717 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 717

آج فلاں قوم مسلمانوں سے مل گئی ہے اور فلاں قوم نے بھی اسلام قبول کر لیا ہے۔یہ خبریں اُن کے لئے اس قدر پریشان گن ، اس قدر تکلیف دہ اور اس قدر غم والم میں مبتلا کرنے والی تھیں کہ واقعہ میں اچھی سے اچھی غذائیں کھا کر بھی وہ اُن کے انگ نہیں لگ سکتی تھیں۔الغرض ليس لَهُمْ طَعَامُ إِلَّا مِنْ طَرِيعِ لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِى مِنْ جُوع اور اسی طرح تُسْقَى مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ میں اسلام کی ترقیات کے متعلق زبر دست پیشگوئی کی گئی ہے۔غور کرو اور سوچو کہ کیسے نازک وقت میں اسلام کی ترقی کی یہ عظیم الشان خبر دی گئی تھی کہ یہ لوگ تو الگ رہے ان کے سردار بھی مسلمانوں کے مقابلہ میں کچھ نہیں کر سکتے۔اُس وقت ظاہری حالات کے لحاظ سے کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ مسلمان اپنے گھروں سے باہر نکل کر نمازیں پڑھ سکیں گے فتح و غلبہ تو ڈور کی بات ہے مگر ایسی حالت میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے خبر دی گئی کہ مسلمان کامیاب ہوں گے۔دشمن نا کام ہوگا اور انہیں تیز گرم پانی کے گھونٹ بار بار پینے پڑیں گے۔مسلمانوں کی مظلومیت اور اُن کی کمزوری اس قدر بڑھی ہوئی تھی کہ جنگ احزاب تک یہ حالت تھی جس کا حدیثوں میں ذکر آتا ہے اور قرآن کریم میں بھی اس کی طرف اشارہ پایا جاتا ہے کہ منافق مسلمانوں کو طعنے دیتے تھے کہ تمہیں پاخانہ پھرنے کو تو جگہ نہیں ملتی اور فتح کی خبریں سُنائی جارہی ہیں۔یہ غلبہ کی پیشگوئی چوتھے سال بعد نبوت میں کی گئی ہے اور ہجرت کے پانچویں سال تک مسلمانوں کی کمزوری کی یہ حالت تھی جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے۔پس اتنا لمبا عرصہ پہلے اسلام کے غلبہ اور مسلمانوں کی شان وشوکت کے متعلق خبر دے دینا یقینا کسی انسان کا کام نہیں ہوسکتا۔غرضِ لَيْسَ لَهُمْ طَعَامُ إِلَّا مِنْ طَرِيحٍ لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِی مِنْ جُوعٍ میں بتایا گیا ہے کہ اُن کا کھانا اور اُن کا پانی اُن کے لئے عذاب بن جائے گا اور غم اور مصیبت اُن پر نازل ہوگی۔گویا استعارہ یہ ویسا ہی کلام ہے جیسے ایک شاعر کہتا ہے محون دل پینے کو اور لخت جگر کھانے کو یہ غذا ملتی ہے لیلیٰ تیرے دیوانے کو 717