نُورِ ہدایت — Page 1181
پناہ میں آنے کی کوشش کرو۔مسلمان دنیا میں جو آجکل ہو رہا ہے یہ اسلام کے خلاف ایک سازش ہے۔صرف مسلمان آپس میں نہیں لڑ رہے بلکہ اسلام مخالف طاقتیں ہیں جو بڑے طریقے اور دجل سے ان ملکوں میں فساد پیدا کر رہی ہیں اور پھر ہمدرد بن کر ان پر ہاتھ رکھ کر یہ باور کرانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ دیکھو ہمیں تمہاری بھلائی ، تمہاری بہتری اور تمہاری پرورش کا کتنا خیال ہے۔تمہاری حکومتوں نے تو تمہارے حق ادا نہیں کئے لیکن ہم تمہارے حق ادا کریں گے اور کر رہے ہیں اور بعض مسلمانوں پر ان فساد زدہ علاقوں میں اس کا اثر بھی ہورہا ہے۔گزشتہ دنوں ایک خبر تھی کہ ان فساد زدہ علاقوں کے کئی مسلمان عیسائی ہو گئے۔کچھ کا تو خیال ہے کہ یہ لوگ اپنی بھوک اور اپنا ننگ مٹانے کے لئے عیسائی ہوتے ہیں۔کچھ کا خیال ہے کہ حقیقت میں مسلمانوں کے عمل دیکھ کے اور ان کے دجل میں آکے یہ عیسائی ہوتے ہیں۔بہر حال یہ ایک چال چلی جا رہی ہے جس نے مسلمان دنیا میں ایک فساد پیدا کیا ہوا ہے۔دونوں فریقوں کو اسلحہ دینے والے بھی یہی لوگ ہیں اور دونوں کی صلح کرانے کے لئے آگے آنے والے بھی یہی لوگ ہیں اور پھر اس بہانے سے غیر محسوس طریقے سے ان مسلمان ملکوں کی دولت سے فائدہ اٹھانے والے بھی یہی لوگ ہیں۔اب ان کے اپنے لکھنے والے وہ لوگ جو انصاف دیکھنا چاہتے ہیں یا انصاف پسند ہیں بعض تبصرے کرنے لگ گئے ہیں کہ ہمارے لوگ ہی ہیں جن کی غلطیوں کی وجہ سے فساد پیدا ہوا ہے۔بہر حال ایک شیطانی فتنہ ہے جو تین ذریعوں سے جاری ہے۔پھر شیطانی فتنہ اس کے علاوہ بھی ہے۔یہ تو انفرادی طور پر ایک بڑے فساد ہیں۔اخلاقی طور پر مذہب سے دور لے جانے کے لئے خاندانوں میں، قوموں میں اسلام پر عمل کرنے والوں کے اندر بے چینی اور فرسٹریشن (frustration) پیدا کرنے کے لئے کہیں عورتوں کے حقوق کی تنظیمیں بنائی جاتی ہیں۔اس میں چھوٹی چھوٹی باتوں کو لے کر ان پر بڑا شور مچایا جاتا ہے۔کئی جگہ یہی ایشو بن گیا 1181