نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 1066 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 1066

فائدے کے لئے شامل ہو جائیں گے جو اُن کے لئے بطور ہاتھ کے ہوں گے۔بلکہ بعض ایسے لوگ بھی اُن کے ساتھ ہوں گے جو اُن کے اپنے ملکوں میں ہوں گے۔اور اپنی حکومتوں کو شہ دلائیں گے کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ایسے کام کریں جن سے اسلام ختم ہو جائے۔یعنی لٹریچر بھی لکھوائیں گے اور اُن کے خلاف جنگ کے لئے بھی اُکسائیں گے۔گویا ایندھن بھی مہیا کریں گے اور اسلام کے خلاف چغلخوری بھی کریں گے اور غلط باتیں پیش کر کے لوگوں کو اسلام کے خلاف بھڑکائیں گے۔فِي جِيْدِهَا حَبْلٌ مِّنْ مَّسَدٍ في جِيْدِهَا حَبْلٌ مِّنْ مَّسَدٍ کے معنے ہیں کہ وہ لوگ جو ابو سہی اقوام کے لئے بمنزلہ عورت کے ہیں اُن کے گلوں میں ایسی رشیاں ہیں جو ٹوٹ نہیں سکتیں۔یعنی ان کی مخالفت اسلام کے خلاف اتنی شدید ہوگی کہ اس کو دور کرنا مشکل ہوگا۔پھر اس میں اس طرف بھی اشارہ ہے کہ بظاہر ان حکومتوں کی قومیں آزاد کہلائیں گی لیکن در حقیقت اپنے زمانہ کے رسم و رواج کی غلام ہوں گی اور جب تک خدا تعالیٰ ان کو آزاد نہ کرائے وہ حقیقی آزادی حاصل نہیں کر سکیں گی۔(ماخوذ از تفسير كبير زيرسورة اللهب ) 1066