نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 1023 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 1023

گھبرائیں نہیں، کیونکہ اسلام کی فتوحات کا سلسلہ بند نہیں ہوگا بلکہ جاری رہے گا۔اور اسلام دنیا پر غالب آ جائے گا۔لیکن اس کے ساتھ ہی یہ حکم بھی دیا کہ چونکہ آئندہ اسلام میں لوگ گروہ در گروہ داخل ہونے والے ہیں۔اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان مسلمانوں کے لئے دعا کرنی چاہئے تا ان کی صحیح تربیت ہو کر اسلام میں کسی خرابی کی بنیاد نہ پڑے اور اگر کوئی خرابی پیدا ہو تو اللہ اس کی اصلاح کا سامان پیدا کرد - اس سورۃ کا پہلی سورۃ سے یہ تعلق ہے کہ سورۃ کافرون میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں کو یہ حکم دیا تھا کہ وہ اعلان کر دیں کہ وہ اسلام کے منکروں کے معبودوں کی عبادت نہیں کر سکتے اور نہ ان کی عبادت کے طریقوں کو اختیار کر سکتے ہیں جن کو اسلام کے منکرین اختیار کئے ہوئے ہیں۔اسی طرح کفار کے متعلق یہ بیان تھا کہ وہ اپنے عبادت کے طریقوں کو چھوڑنے والے نہیں۔اس کے بعد سورۃ نصر کو رکھ کر اس لطیف مضمون کو بیان فرمایا ہے کہ تھوڑے عرصہ میں اسلام کو عظیم الشان فتوحات حاصل ہونے والی ہیں۔اور جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور جب ان کے اتباع عملی طور پر یہ دیکھ لیں گے کہ جو طریق انہوں نے اختیار کیا تھا اللہ تعالیٰ نے اس کی تائید کی ہے تو کس طرح ممکن ہوسکتا ہے کہ وہ اس طریق کو اختیار کریں جس کے ساتھ خدا نہیں، اور پھر شکست خوردہ طریق بھی ہے۔اسی طرح جب کفار دیکھ لیں گے کہ ان کی جماعت ٹوٹ گئی اور تمام کار آمدلوگ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جاملے تو وہ بھی خواہ فطرتا شرک کے حق میں ہوں مگر ان کی ضمیر ان کو مجبور کر کے اسلام میں داخل کردے گی۔پس گو وہ ظاہر میں مسلمانوں کا طریق عبادت اختیار کریں گے مگر در حقیقت یہ خدائی معجزہ کے ماتحت ہوگا۔ان کی اپنی مرضی سے نہیں۔اگر اپنی مرضی پر انہیں رہنے دیا جاتا، تو اپنے آباؤ اجداد کی تعلیم کے مطابق کبھی وہ اسلامی عبادات اختیار نہ کرتے۔اسی طرح سورۃ نصر کا سورۃ کافرون کی آخری آیات کے ساتھ بھی ایک تعلق ہے اور وہ یہ کہ سورۃ کافرون کی آخری آیات میں یہ کہا گیا تھا۔لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ۔کہ اے کا فرو! 1023