نظام وصیت

by Other Authors

Page 243 of 260

نظام وصیت — Page 243

243 ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ کوششیں کرتے رہیں اور مبلغین سلسلہ سے مدد لیں میٹنگ نیشنل مجلس عامله امریکه (30 جون 2012) : نیشنل سیکرٹری وصایا نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کمانے والے ممبران کی تعداد 4850 ہے اور موصیان کی مجموعی تعداد 2273 ہے۔اس پر حضور انور نے فرمایا کہ اس تعداد میں ہاؤس وائف اور طالب علم بھی ہیں۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ ابھی تک کمانے والوں کا پچاس فیصد ٹارگٹ حاصل نہیں کر سکے۔نیشنل سیکرٹری وصایا نے بتایا کہ ابھی تک بعض جماعتی عہد یداران نے بھی وصیت نہیں کی۔اس پر حضور انور نے فرمایا کہ کوششیں کرتے رہیں اور مبلغین سلسلہ- سے مدد لیں اور ان کو ان کی ذمہ داری کی طرف توجہ دلاتے رہیں۔الفضل انٹر نیشنل 07 ستمبر 2012 ، صفحہ 31 وصیت کی ذمہ داریوں کے حوالہ سے ایک صفحہ تیار کر کے بطور یاد دہانی ہر موصی کو بھجوایا کریں تقویٰ پیدا کریں کہ چندہ صحیح انم پر دیں نيشنل مجلس عامله، مبلغین کرام ریجنل امراء ولوكل امراء جرمنی (15 دسمبر 2012) : نیشنل سیکرٹری وصایا نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دریافت فرمانے پر بتایا کہ جرمنی میں کل کمانے والے 9225 ہیں اور ان میں سے 5510 موصیان ہیں۔اس طرح کمانے والوں میں 60 فیصد میں شامل ہو گئے ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ ان موصیان کو سرکلر بھیجا کریں کہ وصیت کے ساتھ پانچ وقت کی نمازیں بھی ضروری ہیں۔قرآن کریم کی تلاوت بھی ضروری ہے۔خطبات سننا اور ان پر عمل کرنا بھی ضروری ہے اور وصیت کے ساتھ جماعت میں اطاعت کا اعلیٰ معیار قائم کرنا بھی ضروری ہے۔عاجزی کا اظہار بھی ضروری ہے۔پوائنٹس نکال کر سر کلر بنا ئیں اور موصیان کو بھجوائیں۔سیکرٹری وصایا نے بتایا کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا تھا کہ مجالس موصیان کو فعال کرنا ضروری ہے۔اس پر ہم نے کام کیا ہے اور اللہ کے فضل سے تمام جماعتوں میں اجلاس مجلس موصیان