نظام وصیت — Page 121
121 ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ لوگوں کی طرف سے جو اس سکیم کے ذریعہ روحانی اخلاقی اور مادی فوائد سے متمتع ہوں گے۔دنیا میں خدا کا نام بلند ہوتا رہے گا۔اس تحریک پر پاکستان اور ہندستان میں پہلے سے عمل ہو رہا ہے میری خواہش ہے اور میں اس کے لئے دعا بھی کرتا ہوں کہ تحریک کو اپنانے والے ممالک میں سے امریکہ تیسرا ملک ثابت ہو اور اس طرح وسیع سے وسیع تر پیمانے پر انسانیت کی فلاح و بہبود اور اس کی ترقی کی بنیادیں استوار کرنے میں حصہ لے آمین۔برادران! ہم کمزور اور نا تواں ہیں لیکن ہمارا خدا طاقتور اور ہمہ قوت ہے۔ہمارے بس میں کچھ نہیں ہے لیکن وہ سب کچھ کر سکتا ہے۔یقین رکھو کہ اس کی مدد تمہاری طرف دوڑی آرہی ہے۔بلاشبہ وہ خود تمہارے دروازے پر کھڑا ہے اور اندر داخل ہونا چاہتا ہے پس اٹھو اور اپنے دروازے کھول دو تا کہ وہ اندر آجائے۔جب وہ تمہارے گھروں میں داخل ہو جائے گا اور تمہارے دلوں میں سما جائے گا تو زندگی تمہارے لئے منور ہو جائے گی اور دنیا میں تم اسی طرح عزت دیئے جاؤ گے جس طرح آسمانوں میں اس کو عزت اور عظمت حاصل ہے۔خدا تمہارے ساتھ ہو۔( آمین ) سید نا حضرت مصلح موعود (اللہ آپ سے راضی ہو) نے یہ خصوصی پیغام چوہدری خلیل احمد ناصر انچارج امریکہ مشن کو ارسال فرمایا اور اس مبارک تحریک کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بذریعہ مکتوب حسب ذیل ہدایات دیں: |RABWAH"---10-1-1956 مکر می خلیل احمد ناصر ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و بر کانت ایک مضمون ارسال ہے۔اس کو فوراً شائع کروائیں۔اور پھر اس کے مطابق جو جو لوگ وصیتیں کریں ان کے نام اور جائیداد کی تفصیل مرکز کو بھجوائیں۔ایک مقبرہ کمیٹی قائم کریں جو زمین خریدے اور اس مقبرے کو بہت خوبصورت بنایا جائے باغ وغیرہ لگایا جائے۔میرے مضمون ”نظام نو“ کا انگریزی ترجمہ بھی جلد شائع کیا جائے اس میں تمام تفصیلات اس مضمون کی میں نے بیان کی ہیں۔