نظام وصیت

by Other Authors

Page iii of 260

نظام وصیت — Page iii

عرض ناشر نظام وصیت ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ نظام وصیت سے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے سلسلہ کے ارشادات کا مجموعہ قبل ازیں خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی کے بابرکت موقع پر 2008 میں نظارت بہشتی مقبرہ نے شائع کرنے کی توفیق وسعادت پائی۔ایڈیشن اوّل میں خلفائے سلسلہ کے بعض ارشادات و خطبات شامل نہ کئے جاسکے تھے نیز ایڈیشن اول حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے اپریل 2006 تک کے ارشادات پر مشتمل ہے۔اب اس کا دوسرا ایڈیشن شائع کیا جارہا ہے۔اس ایڈیشن میں خلفائے سلسلہ کے وہ ارشادات و خطبات جو قبل از میں شامل نہ کئے جاسکے تھے شامل کئے جارہے ہیں نیز یہ ایڈیشن حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے جولائی 2016 تک کے ارشادات پر مشتمل ہے۔اللہ تعالیٰ اس عظیم الشان، با برکت ، آسمانی نظام کی حقیقت و فضیلت کو سمجھنے اور اس کی برکات وحسنات سے حصہ وافر پانے کی ہر ایک کو توفیق دے۔(آمین)