نظام نو

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 1 of 129

نظام نو — Page 1

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهِ وَ نُصَلِّي عَلَىٰ رَسُولِهِ الْكَرِيمِ نظام کو کی تعمیر تقریرحضرت امیر المومنین خلیفتہ مسیح الثانی رضی اللہ تعالی عنہ فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۴۲ء بر موقعه جلسه سالانه تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: مضمون کی اہمیت میرا آج کا مضمون وہ ہے جس کے متعلق میں ایک گذشتہ خطبہ جمعہ میں (جوالفضل ۱۰ار دسمبر ۱۹۴۲ء میں شائع ہو چکا ہے ) وعدہ کر چکا ہوں۔میں نے کہا تھا کہ میں تحریک جدید کا ایک نیا اور اہم پہلو جماعت کے سامنے اگلے جمعہ کو رکھونگا مگر جب اگلا جمعہ آیا تو میرا ارادہ بدل گیا اور میں نے اس مضمون کی اہمیت پر غور کرتے ہوئے یہی مناسب سمجھا کہ اُسے بجائے کسی خطبہ میں بیان کرنے کے جلسہ سالانہ کے موقعہ پر جب کہ تمام دوست جمع ہو نگے بیان کر دوں۔چنانچہ میں نے اُسوقت اس مضمون کا بیان کرنا ملتوی کر دیا۔اور اپنے اگلے خطبہ میں (جو الفضل ۱۶ دسمبر ۱۹۴۲ء میں شائع ہو چکا ہے ) اعلان کر دیا کہ میں سر دست اس مضمون کو ملتوی کرتا ہوں اور اس کی بجائے بعض اور امور کی طرف جماعت کو توجہ دلا دیتا ہوں۔بعد میں میری رائے اس طرف سے بھی بدلی اور میں نے چاہا کہ اس مضمون کو ابھی اور ملتوی کر دوں۔اور اس کی بجائے سیر روحانی“ کے کچھ اور حصے بیان کر دوں مگر منشائے الہی چونکہ یہی تھا کہ اس مضمون کا جسقد رجلد ہو سکے دنیا میں اعلان 1