نظام نو

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 3 of 129

نظام نو — Page 3

معلوم ہوئی اُس وقت میں نے پھر تھرما میٹر لگا کر دیکھا۔تو معلوم ہوا کہ تبخیری ہے اور 100 یا 100۔5 تک حرارت ہے۔رات کو درجہ حرارت 103 تک بڑھ گیا۔اس وجہ سے میں اُن نوٹوں کو تیار نہ کر سکا۔جن کا تیار کرنا سیر روحانی والے مضمون کے لئے ضروری تھا۔آخر میں نے سمجھا کہ اللہ تعالیٰ کی مشیت یہی معلوم ہوتی ہے کہ میں اس مضمون کو جو تحریک جدید کے متعلق ہے، ابھی بیان کر دوں چنانچہ میں اس مضمون کے نوٹ لکھنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا کہ وقت آ گیا تھا کہ دنیاکے سامنے اس عظیم الشان پیغام کوظاہر کر دیا جاتا۔تحریک جدید کی اہمیت اجتماعی لحاظ سے وہ وہ مضمون جسے میں بیان کرنا چاہتا تھا۔وہ یہ تھا کہ تحریک جدید کی خصوصیات ضمنی طور پر اور منفر دانہ طور پر اب تک لوگوں کے سامنے بار ہالائی گئی ہیں مگر تحریک جدید کی اہمیت اجتماعی طور پر جماعت کے سامنے نہیں رکھی گئی۔یا یوں کہہ لو کہ اسکی حقیقت کو میں خود بھی آہستہ آہستہ سمجھا۔جب میں نے اس کے متعلق پہلا خطبہ پڑھا تو اس میں تحریک جدید کے متعلق جسقد رباتیں میں نے بیان کیں وہ سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے بطور القاء میرے دل میں ڈالی گئی تھیں اور جس طرح اللہ تعالیٰ میرے دل میں ڈالتا چلا گیا میں اُن باتوں کو بیان کرتا چلا گیا۔پس حق یہ ہے کہ تحریک جدید کی کئی اغراض کو پہلے خود میں بھی نہیں سمجھا اور اُس کے کئی فوائد اور حکمتیں میری نظر سے اوجھل رہیں۔اسی وجہ سے تحریک جدید کی اجتماعی لحاظ سے اہمیت اب تک جماعت کے سامنے نہیں رکھی گئی یا ممکن ہے خدا تعالیٰ کا منشاء یہ ہو کہ جب اس مضمون کی ضرورت ہو تب اس پر سے پردہ ہٹایا جائے۔بہر حال اس تحریک کا ایک عالمگیر اثر بھی ہے اور ضروری ہے کہ اس کو تفصیل سے بیان کیا جائے کیونکہ اب تک اس مضمون کو بیان نہیں کیا گیا۔3