نظام نو — Page 33
اچھا گھوڑا پیدا کرتے ہیں اچھی گائے پیدا کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ناقص گھوڑوں اور ناقص گائیوں کی بجائے اعلیٰ عمدہ نسل کے گھوڑے اور گائیں رکھیں پھر یہ کیسی عجیب بات ہے کہ حکومت میں اس امر کو مد نظر نہیں رکھا جاتا اور اس بات کو نظر انداز کیا جاتا ہے کہ دنیا میں زیادہ قابل لوگ ہی حکومت کے اہل ہوتے ہیں۔چونکہ اس وقت ہماری نسل سب سے اعلیٰ ہے اس لئے ہمارا حق ہے کہ ہم دوسروں کو غلام بنا کر رکھیں جیسے انسان گدھے کو غلام بنا کر رکھتا ہے۔یہ تو نہیں ہوتا کہ وہ گدھے کے تابع ہو کر چلے جس طرح گدھے کو اپنے ماتحت رکھنا ظلم نہیں کہلا سکتا اسی طرح ہمارا فرض ہے کہ ہم لوگوں کو اپنے ماتحت کریں اور اُن پر حکومت کریں۔یہ نظریہ بھی لوگوں کو بڑا پسند آیا اور اس طرح ہٹلر اور مسولینی کے ساتھ اُن کا تمام ملک ہو گیا۔خلاصہ یہ کہ غربت کے دکھ درد کو دور کرنے کے لئے اس وقت تین تحریکیں دنیا میں زور پر ہیں۔سوشلزم کے ذریعہ انگلستان، فرانس اور امریکہ کے مزدوروں کو فائدہ اول برسراقتدار ممالک کی سوشلزم جو آہستہ آہستہ اپنے ملکوں میں غرباء کو زیادہ حقوق دلانے اور حکومت کو ملک کی دولت پر زیادہ تصرف دلانے کی تائید میں ہے یہ تحر یک انگلستان ، فرانس اور امریکہ میں جاری ہے اور اس کا مقصد یہ ہے کہ آہستہ آہستہ مزدور پیشہ لوگوں کو حکومت میں زیادہ تصرف دلایا جائے غرباء کو زیادہ حقوق دلائے جائیں اور ملک کی تجارت کو اتنا بڑھایا جائے کہ غرباء کی غربت دور ہو جائے۔ان ممالک میں چونکہ یہ تحریک ایک عرصہ سے جاری ہے اس لئے اس کا ان ممالک کے غرباء کو اس حد تک فائدہ ضرور ہوا ہے کہ ہمارے ملک کا امیر اور انگلستان کا غریب دونوں برابر ہوتے ہیں۔یہاں کسی کی تنخواہ تین سوروپے ہو جائے تو وہ اپنے آپ کو رئیس سمجھنے لگتا ہے۔ہمارے ملک میں بڑا عہدہ ڈپٹی کا ہے یا حج کا ہے اور سب حج اور ڈپٹی کو اڑھائی سوروپے تنخواہ ملا کرتی ہے مگر یہ انگلستان میں ایک مزدور کی تنخواہ ہے۔امریکہ میں تو اس سے بھی زیادہ تنخواہیں ہیں وہاں بعض جگہ معمولی مزدور کی ماہوار تنخواہ ڈیڑھ ڈیڑھ سو دودوسوڈالر ہوتی ہے 33