نظام نو — Page 4
خلاصہ مضمون میں جس مضمون کو اب بیان کرنے لگا ہوں اس کا خلاصہ یہ ہے کہ تحریک جدید جس کا اجراء میری طرف سے ہوا یا صحیح لفظوں میں یوں کہ لو کہ تحریک جدید جس کا اجراء منشاء الہی کے ماتحت ہوا اس میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم الشان اسلامی مقصد کو پورا کرنے اور انسانیت کی جڑوں کو مضبوط کرنے کا بیج رکھا گیا ہے۔اب میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اس فقرہ کے بعد جو مضمون آئے گا وہ بظاہر اس سے بے تعلق ہوگا اور بظاہر یہ جملہ کہ کر میں تحر یک جدید کی طرف آتا ہوا نظر نہیں آؤنگا لیکن میں دوستوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر وہ صبر سے کام لیں گے اور توجہ سے تمام مضمون کوئنیں گے تو تحریک جدید کا جو ذکر میں نے کیا ہے اس پر انہیں یہ تمام مضمون چسپاں ہوتا دکھائی دیگا۔تحریک جدید کا ماحول دُنیا میں جسقد را شیاء نظر آتی ہیں وہ سب اپنے اپنے ماحول میں اچھی لگتی ہیں۔ماحول سے اگر کسی چیز کو نکال لیا جائے۔تو اُس کا سارا حسن اور اس کی ساری خوبصورتی ضائع ہو جاتی ہے پس جب تک میں اس تحریک کا ماحول نہ بیان کر لوں اُس وقت تک اصل حقیقت سے دوست آگاہ نہیں ہو سکتے۔اس ماحول کا بیان کرنا خصوصاً اس وجہ سے بھی ضروری ہے کہ ہماری جماعت میں سے اکثر زمیندار ہیں اور وہ عموماً علمی باتوں سے ناواقف ہوتے ہیں اسلئے ضروری ہے کہ میں پہلے دنیا کی وہ حالت بیان کروں جس نے ہمیں اس نتیجہ پر پہنچنے پر مجبور کیا۔اور بتاؤں کہ دنیا میں اس وقت کیا کیا تغیرات ہو رہے ہیں۔ان تغیرات کا مستقبل پر کیا اثر پڑنے والا ہے اور ہماری جماعت اور دوسری مسلمان جماعتوں پر اُن کا کیا اثر ہے اور یہ کہ اگر وہ اثرات بُرے ہیں تو ہمیں اُن سے کس طرح بچنا چاہئیا ور اگر اچھے ہیں تو کس حد تک اُن کو قبول کرنا مناسب ہے۔4