نظام خلافت

by Other Authors

Page 59 of 112

نظام خلافت — Page 59

59 علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر رسالہ ” الوصیت“ میں اپنے بعد خلافت کے قیام کے بارہ میں معین رنگ میں پیش گوئی فرمائی اور ساتھ ہی جماعت مومنین کو یہ نوید بھی سنائی کہ یہ خلافت ( جو دراصل اللہ تعالیٰ کی قدرت ثانیہ کی مظہر ہے ) ایک مستقل اور پائیدار نعمت خداوندی کے طور پر ہوگی جس کا فیضان ابدالآباد تک جاری وساری رہے گا۔آپ کے بابرکت الفاظ میں عرض کرتا ہوں۔آپ نے فرمایا: وو یہ خدا تعالیٰ کی سنت ہے اور جب سے کہ اس نے انسان کو زمین میں پیدا کیا ہمیشہ اس سنت کو وہ ظاہر کرتا رہا ہے کہ وہ اپنے نبیوں اور رسولوں کی مدد کرتا ہے اور ان کو غلبہ دیتا ہے۔جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔كَتَبَ اللهُ لَا غُلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِی۔اور غلبہ سے مراد یہ ہے کہ جیسا کہ رسولوں اور نبیوں کا یہ منشاء ہوتا ہے کہ خدا کی حجت زمین پر پوری ہو جائے اور اس کا کوئی مقابلہ نہ کر سکے اسی طرح خدا تعالیٰ قوی نشانوں کے ساتھ ان کی سچائی ظاہر کر دیتا ہے اور جس راستبازی کو وہ دنیا میں پھیلانا چاہتے ہیں اس کی تخم ریزی انہی کے ہاتھ سے کر دیتا ہے۔لیکن اس کی پوری تکمیل ان کے ہاتھ سے نہیں کرتا بلکہ ایسے وقت میں ان کو وفات دے کر جو بظاہر ایک نا کامی کا خوف اپنے ساتھ رکھتا ہے۔مخالفوں کو فسی اور ٹھٹھے اور طعن اور تشنیع کا موقعہ دے دیتا ہے۔اور جب وہ ہنسی ٹھٹھا کر چکتے ہیں تو پھر ایک