نظام خلافت — Page 95
95 ” میرا تمام دنیا کے احمدیوں کے لیے یہ پیغام ہے کہ حضرت مسیح موعود کے ان ارشادات کی روشنی میں، آپ کی خواہشات کے تابع ، آگے بڑھیں اور مالی قربانی کے اس نظام میں شامل ہو جائیں۔اپنی اصلاح کی خاطر اور اپنے انجام بالخیر کی خاطر اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے قدم آگے بڑھائیں اور اس کی جنتوں کے وارث بنیں“ ہفت روزہ الفضل انٹرنیشنل لندن ۲۹ جولائی ۲۰۰۵) اولادکو تلقین کے تعلق میں مومنین کی ایک اور ذمہ داری یہ بھی ہے کہ وہ نہ صرف خود کی حفاظت اور اس کے استحکام کی خاطر خدمت کے ہر میدان میں کوشاں رہیں بلکہ اپنی اولاد میں بھی یہی روح اور جذبہ پیدا کریں۔آج کے بچے اور نوجوان کل کو جماعت کے علمبردار اور نمائندہ بننے والے ہیں۔ان کے دلوں میں کی محبت پیدا کر کے ان کو اس بابرکت نظام سے وابستہ کرنا والدین کی ایک عظیم ذمہ داری ہے۔زندہ اور ترقی کرنے والی قوموں کی یہی نشانی ہے کہ ان کی آئندہ نسلیں ان مقاصد کو سر بلند رکھنے والی ہوں جن کے لئے ان کے آباء نے اپنے وقت میں اپنی جانیں نثار کیں۔اسی اہمیت کے پیش نظر حضرت مصلح موعودؓ نے جماعت سے ایک عہد لیا تھا جو آج بھی یادر کھنے کے لائق ہے۔عہد کے الفاظ یہ تھے: