نظام خلافت — Page 74
74 کہنے لگے: چوہدری حاکم دین صاحب نے یہ واقعہ بیان کیا اور بے اختیار رو پڑے اور " کہاں چیڑ اس حاکم دین اور کہاں نورالدین اعظم مبشرین احمد صفحه ۳۸ نیز اصحاب احمد جلد ۸ صفحہ ۷۱-۷۲) میرے بھائیو، عزیز واور بزرگو! دیکھو اور سنو کہ آج بھی خدائے رحمن نے ہمیں حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ذات میں ایسا مہربان آقا عطا فرمایا ہے جو ہم میں سے ہر ایک کو اس محبت سے گلے لگاتا ہے کہ غم بھول جاتا ہے اور دل کی پاتال تک خوشی ومسرت کا بسیرا ہو جاتا ہے۔خدائے ذوالمن کا احسان ہے کہ اس نے ایسا خلیفہ میں عطا فر مایا ہے جو محبت بھری دعاؤں کا بھی نہ ختم ہونے والا خزانہ ہے۔اس کا محبت بھر اسلوک دلوں کو لوٹتا چلا جاتا ہے۔خلفائے احمدیت کی محبت و شفقت اور دعاؤں کے فیض کا سلسلہ اتنا وسیع اور اتنا دلگداز ہے کہ بیان کا یارا نہیں۔کاش میرے لئے ممکن ہوتا تو میں دنیا کو بتا تا کہ ہم خلافتِ احمدیہ کے سایہ میں کس جنت میں دن رات بسر کر رہے ہیں۔حق یہ ہے کہ یہ کیفیت لفظوں میں بیان کرنے والی نہیں بلکہ ذاتی تجربہ کی روشنی میں محسوس کرنے اور جاننے والی عظیم دولت ہے اور میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آج اس جلسہ گاہ میں موجود ایک ایک فرد جماعت اور اکناف عالم میں بسنے والے کروڑوں عشاق احمدیت اس بات پر زندہ