نظام خلافت — Page 65
65 پر شوکت ظہور ہماری نظروں کے سامنے ہے اور ساری دنیا میں ایک عظیم المرتبت روحانی انقلاب کی منزلیں طے کی جارہی ہیں۔خلافت کی برکت سے جماعت احمد یہ تو انوار الہی کی موسلا دھار بارشوں میں نہا رہی ہے اور جو خلافت کی برکت سے محروم ہیں وہ ہر میدان میں پسپائی اور ہزیمت کا شکار ہیں۔آخر یہ فرق ان لوگوں کو کیوں نظر نہیں آتا؟ کیا ان میں کوئی رجل رشید نہیں جو ان کو سمجھائے اور بتائے کہ خدا نے تم لوگوں کو خلافت کی عظیم نعمت سے محروم رکھ کر بتا دیا ہے کہ تمہارے پاس نہ تو ایمان ہے اور نہ اعمال صالحہ۔خدا تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو خلافت عطا فرما کر اور دوسرے لوگوں کو اس نعمت سے محروم رکھ کر حق و باطل میں واضح فرق کر دکھایا ہے۔یہ خدا کا ناطق فیصلہ ہے جس کو زبانی تعلیوں سے ہر گز جھٹلایا نہیں جاسکتا ! ایک موازنہ آئیے اس تقابلی صورت حال پر ایک بار پھر نظر ڈال کر دیکھیں کہ اس میں کیا پیغام مضمر ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے حتمی وعدہ کے مطابق جماعت احمد یہ کوتو خلافت کے با برکت انعام سے سرفراز فرمایا اور اس طرح دنیا کو دکھا دیا کہ یہی وہ جماعت ہے جو خدا تعالی کی نظر میں ایمان اور عمل صالح کے معیار پر پوری اترنے والی ہے۔اسی وجہ سے یہی ایک جماعت ہے جو خدائی انعام سے نوازی گئی اور ظاہر ہے کہ علیم وخبیر خدا کا فیصلہ