نظام خلافت — Page 63
63 مقصد کا حصول آپ کے بعد قائم ہونے والے بابرکت کے ذریعہ مقدر ہے۔یہ امر خلافت احمدیہ کی عظمت کو خوب واضح کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ تحریرات 20 دسمبر 1905 ء کی ہیں۔جب اللہ تعالیٰ کے علم کے مطابق کے قیام کا وقت قریب آیا تو اس کی عظمت کی طرف دنیا کو متوجہ کرنے کے لئے علام الغیوب خدا نے بذریعہ الہام اس بارہ میں معین تاریخ سے بھی آگاہ فرما دیا۔دسمبر 1907ء میں حضرت مسیح پاک علیہ السلام کو الہام ہوا: ستائیس کو ایک واقعہ ( بدر ۱۹ دسمبر ۱۹۰۷ء صفحه ۵، بحوالہ تذکره مطبوعہ 1977 صفحہ 745) اور پھر اللہ تعالیٰ کی قدرت کی جلوہ نمائی دیکھو کہ پانچ ماہ بعد ۲۷ مئی ۱۹۰۸ء کو دنیا کی مذہبی تاریخ میں ایک عظیم الشان واقعہ رونما ہوا۔یہ واقعہ جس کی خبر خالق کا ئنات نے پہلے سے دے رکھی تھی کوئی معمولی واقعہ نہ تھا۔اس روز اسلام کے عالمگیر غلبہ کے آفاقی نظام کی بنیاد رکھی گئی۔الہاما بتائی گئی ۲۷ تاریخ کو جماعت احمد یہ میں قائم ہوا اور اللہ تعالیٰ کی بتائی ہوئی بات بڑی شان و شوکت کے ساتھ پوری ہوئی۔جماعت کے لئے مقام شکر جماعت احمدیہ کے لئے تو یہ موقع سجدات شکر بجالانے کا ہے اور اپنا سب کچھ قربان کرتے ہوئے خدا تعالی کی راہ میں بچھ جانے کا ہے لیکن جماعت احمدیہ کے