نظام خلافت

by Other Authors

Page 62 of 112

نظام خلافت — Page 62

62 فطرت رکھتے ہیں تو حید کی طرف کھینچے اور اپنے بندوں کو دین واحد پر جمع کرے۔یہی خدا تعالیٰ کا مقصد ہے جس کے لئے میں دنیا میں بھیجا گیا۔“ ( رساله الوصیت صفحه ۸-۹ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۷۳۰۶) دونوں تحریروں پر یکجائی نظر کی جائے تو یہ بات کھل کر سامنے آجاتی ہے کہ تکمیل اشاعت اسلام کی خدائی تقدیر کا ظہور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ظہور سے وابستہ ہے جیسا کہ آیت کریمہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِہ کی تفسیر میں مفسرین نے لکھا ہے: هَذَا عِنْدَ خُرُوجِ الْمَهْدِي ( تفسیر جامع البیان جلد ۲۹، زیر آیت مندرجہ بالا ) کہ یہ بات حضرت امام مہدی علیہ السلام کے وقت میں ظہور پذیر ہوگی۔مشکواۃ شریف میں بھی جہاں حضرت حذیفہؓ کی روایت کردہ حدیث درج ہے وہاں بین السطور یہ الفاظ بھی لکھے گئے ہیں: الظَّاهِرُ اَنَّ الْمُرَادَ بِهِ زَمَنُ عِيْسَىٰ وَالْمَهْدِي کہ یہ بات ظاہر ہے کہ خلافت علی منھاج نبوت کے اس دوسرے موعود دور سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور مہدی علیہ السلام کا زمانہ مراد ہے۔گویا اسلام کی عالمگیر اشاعت اور دیگر سب ادیان پر اس کے کامل غلبہ کا ظہور اور آپ کی بعثت کے عظیم الشان