نظام خلافت

by Other Authors

Page 57 of 112

نظام خلافت — Page 57

57 صلى الله على منهاج نبوت کی بشارت دینے کے بعد آپ عال خاموش ہو گئے۔جس سے یہ استنباط ہوتا ہے کہ خلافت احمدیہ کا یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا اور کبھی منقطع نہیں ہو گا۔انشاء اللہ تعالی' فیضان خلافت نبوت و خلافت میں وہی نسبت اور تعلق ہوتا ہے جو سورج اور چاند میں ہے۔نبوت روشنی کا اصل منبع اور مصدر ہے اور خلافت اسی منبع نور سے اکتساب کرتے ہوئے اس نور کو دنیا میں پھیلانے کا ذریعہ ہے۔نبوت کے ذریعہ آسمانی ہدایت اور پیغام کی تخم ریزی ہوتی ہے اور خلافت اس کشت ایمان کی مزید آبیاری کرتے ہوئے نور نبوت کے فیضان کو آگے سے آگے بڑھانے کا وسیلہ بن جاتی ہے۔تاریخ اسلام کے دور اول کی الله تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ جس پیغام کی بنیا د رسول کریم ﷺ کے ذریعہ رکھی گئی اور اس کو اللہ تعالیٰ نے استحکام عطا فرمایا اس کی بکثرت اشاعت اور تمکنت بڑی جلالی شان کے ساتھ خلافت راشدہ کے بابرکت دور میں ظاہر ہوئی اور معروف دنیا کے دور دراز علاقے بھی دعوتِ اسلام سے منور ہوئے۔اسی طرح ہم دیکھتے ہیں کہ اس دور آخرین میں جب اللہ تعالیٰ کی تقدیر نے اپنے وعدوں کے مطابق احیاء اسلام کے لئے حضرت مسیح موعود اور امام مہدی علیہ السلام کو مبعوث فرمایا اور آپ کو امتی نبوت کے منصب پر فائز فرمایا تو آپ کے ذریعہ اس