نظام خلافت — Page 75
75 گواہ ہیں کہ آج کے سایہ سے بڑھ کر کوئی اور عافیت بخش سایہ نہیں اور خلیفہ وقت ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ذات اقدس سے محبت، الفت اور فدائیت کی لہریں ہر احمدی کے دل میں ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر کی طرح موجزن ہیں۔خلافت احمدیہ اور خلیفہ وقت کے ساتھ آج کروڑوں احمدیوں کی یہ بے لوث فدائیت اور محبت ایک خداداد دولت ہے جس سے ہر احمدی کا دل مالا مال ہے۔ہر احمدی کے دل کے جذبات کا ترجمان یہ دعائیہ شعر ہے میرے آقا کی محبت ہو مری روح کی راحت اس کی شفقت بھری نظروں کی عطا ہو دولت ہماری ذمہ داریاں۔خلفائے احمدیت کے ارشادات خلافت احمدیہ سے تعلق میں ہم پر کیا ذمہ داریاں عاید ہوتی ہیں؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب ہر احمدی کے دل پر ہمیشہ پوری طرح نقش رہنا چاہیئے۔اس کی اہمیت اور ضرورت یہ ہے کہ جب تک ہمیں ان ذمہ داریوں کا پورا ادراک اور احساس نہ ہو ہم ان سے کس طرح عہدہ برآ ہو سکتے ہیں۔پس ان ذمہ داریوں کا علم اور پورا پورا احساس ان ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے از بس لازم ہے۔آئیے ان ذمہ داریوں کا علم حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کے ان بزرگ بندوں کے آگے زانوئے تلمذ طے کریں جن کا معلم اور مربی خود خدائے علیم وخبیر ہوتا ہے