نظام خلافت — Page 66
66 کبھی غلط نہیں ہوسکتا۔پس آج جماعت احمدیہ کا یہ دعوی کہ ہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حقیقی اسلام کے علمبردار ہیں اور اسی کے فضل سے صراط مستقیم پر گامزن ہیں ایسا سچا دعوی ہے جس پر کوئی صاحب بصیرت اور حق شناس کبھی انگشت نمائی کی جرات نہیں کر سکتا۔اور اب ذرا تصویر کا دوسرا رخ دیکھئے کہ آج ہزار خواہشوں اور ہر طرح کے جتن کرنے کے باوجود اگر غیر احمدی دنیا میں کسی جگہ کسی ایک شخص کو بھی خلافت کا انعام نصیب نہیں تو یہ ثبوت ہے اس بات کا کہ ان کا ایمان، اللہ کی نظر میں صحیح ایمان نہیں اور ان کے اعمال خدا کی نگاہ میں اعمال صالحہ نہیں۔اگر چہ یہ بات بعض سننے اور پڑھنے والوں کو ناگوار گزرے اور ان کے دل اس کو برا منائیں لیکن میں یہ بات کہنے سے رک نہیں سکتا کہ جس امام الزمان حضرت مہدی علیہ السلام کو خدا نے اپنے اذن سے قائم فرمایا ، جس کے متعلق آپ ﷺ نے ہدایت فرمائی کہ برف کے تودوں پر سے گزرتے ہوئے جا کر بھی اس کو میر اسلام کہنا اور اس کے دست صادق پر بیعت کرنے کا شرف حاصل کرنا۔کیا اس مہدی دوراں کے منکرین اپنے اس انکار کے باوجود اپنے آپ کو مومنین کے زمرہ میں شمار کرنے میں کسی طرح بھی حق بجانب ہو سکتے ہیں؟ الله وہ منہ سے ہزار دعاوی کریں اپنے آپ کو جو کچھ چاہیں خیال کریں لیکن اللہ تعالیٰ کی فعلی شہادت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایمان اور عمل صالح کی دولت سے تہی دست ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ انعام خلافت سے محروم چلے آتے ہیں جس کی بنیادی شرط آیت استخلاف میں یہ بیان ہوئی ہے کہ یہ ان لوگوں کو عطا ہوگا جو خدا تعالیٰ کی نظر