نظام خلافت — Page 61
61 دکھلا دے۔سواب یہ ممکن نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی قدیم سنت کو ترک کر دیوے۔۔۔۔۔۔تمہارے لئے دوسری قدرت کا بھی دیکھنا ضروری ہے اور اس کا آنا تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگا۔۔۔۔۔میں جب جاؤں گا تو پھر خدا اس دوسری قدرت کو تمہارے لئے بھیج دے گا جو ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے گی۔ہمارا خدا وعدوں کا سچا اور وفادار اور صادق خدا ہے وہ سب کچھ تمہیں دکھلائے گا جس کا اس نے وعدہ فرمایا ہے۔۔۔۔۔۔میں خدا کی طرف سے ایک قدرت کے رنگ میں ظاہر ہوا۔اور میں خدا کی ایک مجسم قدرت ہوں۔اور میرے بعد بعض اور وجود ہوں گے جو دوسری قدرت کا مظہر ہوں گے۔۔66 ( رساله الوصیت صفحه ۸،۷ ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۵-۳۰۶) اللہ تعالیٰ کی خاص الخاص تائید سے لکھی جانے والی اس تحریر میں غیر معمولی جلالی شان اور شوکت پائی جاتی ہے۔جس کے قیام کی بشارت آپ نے دی اس کی عظمت اس بات سے بھی ظاہر ہوتی ہے کہ اس تحریر کے فوراً بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی بعثت کے عظیم الشان مقصد کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: خدا تعالی چاہتا ہے کہ ان تمام روحوں کو جو زمین کی متفرق آبادیوں میں آباد ہیں کیا یورپ اور کیا ایشیا۔ان سب کو جو نیک