نظام خلافت

by Other Authors

Page 5 of 112

نظام خلافت — Page 5

5 پیش لفظ نظام خلافت کی اہمیت وافادیت کے بارہ میں سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا ہے کہ : واضح ہو کہ اب اللہ کی رسی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وجود ہی ہے، آپ کی تعلیم پر عمل کرنا ہے۔اور پھر خلافت سے چھٹے رہنا بھی تمہیں مضبوط کرتا چلا جائے گا۔خلافت تمہاری اکائی ہو گی اور خلافت تمہاری مضبوطی ہو گی۔خلافت تمہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آنحضرت ﷺ کے واسطے سے اللہ تعالیٰ سے جوڑنے والی ہوگی۔پس اس رسی کو بھی مضبوطی سے پکڑے رکھو۔ورنہ جو نہیں پکڑے گا وہ بکھر جائے گا۔نہ صرف خود بر باد ہوگا بلکہ اپنی نسلوں کی بربادی کے سامان بھی کر رہا ہوگا۔“ پھر اسی تسلسل میں مزید فرمایا : آج ہر احمدی کو حبل اللہ کا صحیح ادراک اور فہم حاصل کرنے کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔صحابہ کی طرح قربانیوں کے معیار قائم کرنا حبل اللہ کو پکڑنا ہے۔ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنا حبل اللہ کو پکڑنا ہے۔قرآن کریم کے تمام حکموں پر عمل کرنا حبل اللہ کو پکڑنا ہے۔اگر ہر فر د جماعت اس گہرائی میں جا کر حبل اللہ کے مضمون کو سمجھنے لگے تو وہ حقیقت میں اس وجہ سے اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے ایک جنت نظیر معاشرہ کی بنیاد ڈال رہا ہو گا۔( خطبه جمعه فرمودہ 26 اگست 2005 بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 16 ستمبر 2005 صفحه 7-6)