نظام خلافت

by Other Authors

Page 58 of 112

نظام خلافت — Page 58

58 عظیم الشان مشن کی نہایت مستحکم بنیادیں قائم ہوئیں۔جب آپ کا وصال ہوا اور تاریکی کے فرزندوں نے یہ خیال کیا کہ اب یہ پیغام بھی آپ کے ساتھ ہی دنیا سے مفقود ہو جائے گا۔تو قادر و توانا رب العالمین نے اپنے وعدوں کے مطابق مخالفین کی جھوٹی خوشیوں کو پامال کیا اور جماعت مومنین کو خلافت علی منھاج نبوت کا عظیم انعام عطا فرمایا اور یہ انعام جو خلافت حقہ اسلامیہ احمدیہ کی صورت میں ظاہر ہوا اس کا سایہ ء رحمت آج بھی اس جماعت کے سر پر ہے اور جماعت احمدیہ کی تاریخ ہر دور میں اس بات کا زندہ ثبوت پیش کرتی آئی ہے کہ اس خلافت کے ذریعہ احیائے اسلام کا پیغام اکناف عالم میں بڑی تیزی اور شوکت سے پھیلتا چلا جا رہا ہے اور قیامت تک پھیلتا چلا جائے گا۔خلافت احمدیہ کی برکت سے ہفت اقلیم میں جماعت احمدیہ کی ترقیات اس شان سے جاری ہیں کہ آج دنیا کے کناروں سے اور آسمانوں کی بلندیوں سے ہمہ وقت یہ صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔اسمعوا صوت السماء جاء المسيح جاء المسيح نیز بشنو از زمین آمد آمد امام کامگار خلافت احمدیہ کی عظمت اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے جماعت احمدیہ میں قائم اور جاری ہونے والی خلافت علی منہاج نبوت کی عظمت کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ حضرت مسیح موعود