نظام خلافت — Page 41
41 داستانیں رقم ہیں۔ان داستانوں کو آج پھر سے زندہ کرنا ہمارا فرض ہے۔مکہ کی وادیوں میں گونجنے والی حضرت بلال کی صدائے اَحَدٌ اَحَدٌ کی بازگشت کو دہرانا آج ہمارے زمہ ہے۔دیکھو اور سنو کہ اُحد کے شہداء کی روحیں پکار پکار کر تمہیں دعوت دے رہی ہیں کہ جس طرح انہوں نے ہتھیلیوں پر رکھ کر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور شمع رسالت پر آنچ نہ آنے دی۔اسی طرح آج تم بھی پروانہ وار شمع خلافت کا طواف کرو اور وقت آئے اور ضرورت پڑے تو فُزَتُ بِرَبِّ الْكَعْبَةِ کا نعرہ لگاتے ہوئے شہادت کی ابدی زندگی کے وارث بن جاؤ۔اے شمع خلافت کے پروانو ! گوش بر آواز آقا بن جاؤ۔حضرت مقداد نے ایک اعلان کیا تھا اور صحابہ نے اس کے ایک ایک حرف کو سچ کر دکھایا تھا۔اسی طرح آج تم بھی اس بات کا عزم کرو کہ ہم شمع خلافت کے دائیں بھی لڑیں گے، بائیں بھی لڑیں گے، آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور دشمنان احمدیت اس وقت تک شمع خلافت تک نہیں پہنچ سکتے جب تک ہماری لاشوں کو روند کر نہ جائیں۔آئیے ہم خدا تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر ایک بار پھر یہ عہد کریں کہ ہمارے سر تو تن سے جدا ہو سکتے ہیں لیکن ہمارے جیتے جی کوئی اس شمع خلافت کی طرف بری نیت سے پیش قدمی نہیں کر سکتا۔