نظام خلافت — Page 40
40 احمدیہ نے بہر حال فتح کے بعد ایک اور فتح کی منزل میں داخل ہونا ہے۔دنیا کی کوئی طاقت اس تقدیر کو بہر حال بدل نہیں سکتی۔66 ( خطاب فرموده ۲۹ جولائی ۱۹۸۴ برموقعہ پہلا یورپین اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ، بمقام یوکے) برادران احمدیت ! ہماری کتنی خوش قسمتی اور سعادت ہے کہ آج دنیا کے پردہ پر صرف احمدیت ہی ہے جسے اللہ تعالیٰ نے خلافت کا بابرکت نظام عطا فرمایا ہے۔مختلف طرز کے قیادت کے نظام تو نظر آتے ہیں لیکن کوئی ایسا قائد نہیں جس کو خدا نے مقرر کیا ہو۔کوئی ایسا سربراہ نہیں جس کے سر پر خدا کا سایہ ہو، کوئی ایسا نہیں جس کو خدائی مدد اور نصرت کا علم عطا کیا گیا ہو۔کوئی نہیں جس کے قدموں میں خدائی اذن سے فتوحات بچھتی چلی جاتی ہوں ! ہماری ذمہ داریاں ہم پر خدائے ذوالمن کا یہ مزیداحسان و کرم ہے کہ ہمیں اس خلافت کے خدام ہونے کا شرف عطا کیا گیا ہے۔خدا تعالیٰ نے ہمیں ایک عظیم امانت کا امین بنایا ہے۔ایک عظیم الشان انعام سے نوازا ہے لیکن یادر ہے کہ یہ سعادت اپنے ساتھ عظیم ذمہ داریاں بھی لے کر آئی ہے۔یہ انعام ہمیں اطاعت کی دعوت دیتا ہے۔ایسی اطاعت کہ اپنا کچھ نہر ہے اور ہر حرکت و سکون آقا کے اشارے پر قربان ہونے کو بے تاب نظر آئے۔یہ انعام ہمیں قربانی اور استقامت کے میدانوں کی طرف بلاتا ہے۔وہ میدان جن میں قرون اولی اور اس دور آخرین کے صحابہ کرام کی عظیم الشان قربانیوں کی