نظام خلافت — Page 27
27 الله موعود علیہ السلام کے مقدس ہاتھوں سے رکھی گئی اور آپ نے اپنی حیات طیبہ کا ایک ایک لمحہ اس مقصد کی خاطر قربان کر دیا۔خدا تعالیٰ کی ہزار ہزار رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں رسول مقبول ﷺ کے اس محبوب ترین روحانی فرزند پر جس نے خدمت دین اسلام کا حق ادا کر دیا۔آپ کی دینی خدمات کے تفصیلی تذکرہ کا یہ موقعہ نہیں لیکن میں یہ کہنے سے رک نہیں سکتا کہ خدا تعالیٰ کے اس پہلوان جَرِ اللَّهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ نے اسلام کی مدافعت اس کی سربلندی اور ترقی کے لئے ایسی تعظیم الشان خدمات سرانجام دیں کہ اشد ترین مخالفین نے بھی اس کا برملا اعتراف کیا، آپ کو اسلام کا فتح نصیب جرنیل قرار دیا اور اقرار کیا کہ آپ نے اسلام کے عالمگیر غلبہ کے لئے نہایت مستحکم بنیادیں استوار کر دی ہیں۔قدرت ثانیہ کے بارے میں آپ کے ارشادات بالآخر آپ کی زندگی میں بھی وہ دن آیا جو ہر فانی انسان کی زندگی میں آیا کرتا ہے لیکن آپ نے اپنے وصال سے پہلے یہ بشارت دی کہ خدائے قادر و توانا آپ کے ذریعہ سے جاری ہونے والے مشن کو ہرگز نا تمام نہیں چھوڑے گا اور غلبہ اسلام کی آسمانی مہم خلافت کے زیر سایہ پھولتی پھلتی اور پروان چڑھتی رہے گی۔آپ نے فرمایا : یقیناً سمجھو کہ یہ خدا کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہے خدا اس کو " ہرگز ضائع نہیں کریگا۔وہ راضی نہیں ہوگا جب تک کہ اس کو کمال تک