نظام خلافت

by Other Authors

Page 26 of 112

نظام خلافت — Page 26

26 متفق ہیں کہ آیت کریمہ هُوَ الَّذِى اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ علَى الدِّينِ كُلَّه (التوبہ:۳۳) میں جس غلبہ اسلام برادیان باطلہ کی پیشگوئی کی گئی ہے یہ غلبہ اپنے پورے جلال اور پوری شان و شوکت کے ساتھ حضرت امام مہدی علیہ السلام کے وقت میں ظہور پذیر ہوگا۔حضرت سید محمد اسماعیل شہید علیہ الرحمۃ اپنی کتاب ” منصب امامت“ میں تحریر فرماتے ہیں: ظہور دین کی ابتداء پیغمبر ﷺ کے زمانہ میں ہوئی اور اس کی تکمیل حضرت مہدی علیہ السلام کے ہاتھ سے ہوگی۔“ (منصب امامت صفحه : ۷۶) خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تحریر فرمایا ہے: ” خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان تمام روحوں کو جو زمین کی متفرق آبادیوں میں آباد ہیں کیا یورپ اور کیا ایشیا۔ان سب کو جو نیک فطرت رکھتے ہیں تو حید کی طرف کھینچے اور اپنے بندوں کو دین واحد پر جمع کرے۔یہی خدا تعالیٰ کا مقصد ہے جس کے لئے میں دنیا میں بھیجا گیا۔“ الوصیت صفحه ۹۰۸ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۷،۳۰۶) ہم گواہ ہیں اس بات کے کہ اسلام کے اس عالمگیر غلبہ کی بنیاد سید نا حضرت مسیح