نظام خلافت — Page 19
19 لحاظ سے برکات رسالت اور انوار نبوت کا پورا پورا عکس اس ماہتاب نبوت میں نظر آتا ہے۔یہ وہ نظام ہے جو امت مسلمہ کے ہر خوف کو امن میں تبدیل کرتا ہے۔دنیا میں خدائے واحد و یگانہ کی عبادت کو اس شان سے قائم کرتا ہے کہ مشرکانہ زندگی پر موت وارد ہو جاتی ہے۔یہ خلافت ہی ہے جو جماعت مومنین کے ایمان اور عمل صالحہ کی سند ہے جو ساری امت کو وحدت اور الفت کی لڑی میں پروکر بنیان مرصوص بنادیتی ہے۔خلافت کی برکات میں سے سب سے عظیم الشان نعمت جس کا آیت استخلاف میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے سب سے پہلے ذکر فرمایا ہے وہ استحکام اسلام اور تمکنت دین ہے۔آیت کے الفاظ یہ ہیں: وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمُ کہ خدائے قادر و یگانہ اس بات کا وعدہ اور حتمی اعلان کرتا ہے کہ کے ذریعہ وسن اسلام کو تمکنت اور مضبوطی عطا کی جائے گی اور ساری دنیا میں غلبہ اسلام کی آسمانی تقدیر خلافت کے ذریعہ پوری شان وشوکت اور جلال کے ساتھ جلوہ گر ہوگی۔اس تحدی اور واشگاف اعلان میں یہ وعید بھی شامل ہے کہ خلافت کے بابرکت نظام سے الگ ہو کر کسی برکت، کسی ترقی اور کسی کامیابی کا تصور بھی ممکن نہیں۔جو خلافت کے بابرکت حصار کے اندر ہوں گے کامیابی و کامرانی ان کے قدم چومے گی اور جو اس نعمت سے منہ موڑیں گے وہ ہمیشہ ناکامی و نامرادی کے خلاؤں میں بھٹکتے رہیں گے۔اسلام کی چودہ سوسالہ تاریخ اس بات پر گواہ ہے کہ جب تک مسلمانوں میں صحیح