نظام خلافت — Page 18
کہلاتے ہیں۔“ 18 (رساله خالد ر بوه مئی ۱۹۶۰ ، صفحه ۳۰) کی عظمت اس کی حکمت اور برکت کے بارہ میں سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب شہادت القرآن میں فرماتے ہیں: ” خلیفہ در حقیقت رسول کا خل ہوتا ہے اور چونکہ کسی انسان کے لئے دائمی طور پر بقا نہیں لہذا خدا تعالیٰ نے ارادہ کیا کہ رسولوں کے وجود کو جو تمام دنیا کے وجودوں سے اشرف واولی ہیں ظلمی طور پر ہمیشہ کے لئے تا قیامت قائم رکھے۔سو اسی غرض سے خدا تعالیٰ نے خلافت کو تجویز کیا تا دنیا کبھی اور کسی زمانہ میں برکات رسالت سے محروم نہ رہے۔“ برکات خلافت شہادت القرآن صفحه ۵۷ روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۵۳) قرآن مجید کی آیت استخلاف پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ جو مومنوں کو بطور انعام عطا کیا جاتا ہے ایک نہایت ہی بابرکت اور عظیم الشان نظامِ قیادت ہے۔ایمان اور عمل صالحہ کے زیور سے آراستہ جماعت مومنین میں یہ نظام خود خدا تعالیٰ کے ہاتھوں قائم کیا جاتا ہے۔خلافت نبوت کا تنتمہ ہے اور اسی نور کا ظلتِ کامل ہے۔اس